تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 221 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 221

۲۰۸ جب میں رخصت سے واپس کوٹا تو خوش نصیبی سے میرا یونٹ سنگا پور چلا گیا تھا۔اس وجہ سے مجھے بھی سنگا پور آنے کا موقع مل گیا۔اور بالکل حسین اتفاق سے ایک روز جبکہ میں اونان روڈ پر ٹہل رہا تھا اور ملایا کے مسلمانوں کی حالت پر افسوس کر رہا تھا۔یکا یک میری نظر ایک بورڈ پر پڑی جس پر لکھا تھا۔جماعت احمدیہ قادیان سنگا پور - اندر گیا۔تو دیکھا جناب مولوی غلام حسین صاحب ایاز بیٹھے تلاوت کر رہے تھے اس پر میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔فوراً مولوی صاحب سے ملا۔اپنے حالات سنائے ان کے حالات پونچھے اور اس کے بعد تقریبا ہ روزانہ وہاں جانا شروع کر دیا۔اور وہاں سے سلسلہ کی کتابیں لیکر پڑھنے لگا۔بہت ہی جلد اللہ تعالیٰ نے تو فیق عطاء فرمائی اور خادم نے اپنے آقا کے ہاتھ اپنے آپ کو بیچ کر دیا۔- اور اب نہ صرف اپنی زندگی بلکہ ہر چیز جو اس عاجبہ سے متعلق ہے احمدیت کیلئے وقف ہے۔۔۔۔۔۔جناب مولوی غلام حسین صاحب ایا که مبلغ سنگا پور کی جدوجہد کا میرے دل میں بہت اثر ہوا موصوف نے خدمت دین میں اتنی محنت اٹھائی ہے کہ قبل از وقت بوڑھے ہو گئے ہیں۔جب مجھے آنجناب کی اصل عمر کا پتہ چلا۔تومیں متحیر ہو گیا۔کیونکہ ظاہری حالت سے آپ ۵۵ سال سے کم عمر کے نہیں معلوم ہوتے۔اور ہمیشہ بیمار رہنے کے باوجود تلبینی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ صبح نو بجے سے لے کو رات کے گیارہ بارہ بج جاتے ہیں۔اس عرصہ میں موصوف کو گھڑی بھر کی بھی فرصت نہیں ملتی۔کہ ذرا آرام کر لیں۔دن بھر کبھی توسلسلہ کے لٹریچر کا ملائی زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے کبھی مضمون تیار ہو گا ہے۔اس کے علاوہ دن بھر سوالات اور اعتراضات کرنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔اور ان کو سمجھانے میں گھنٹوں مغز زنی کرنی پڑتی ہے۔ملایا کے احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت بھی خود ہی کر تے ہیں۔ان کے علاوہ لوگوں کے گھروں میں بجا کہ بھی تبلیغ کی جاتی ہے۔یہاں احمدیت کے خلاف بہت سخت پروپیگنڈا کیا گیا۔اور اکثر لوگ ایسے سخت دشمن ہیں کہ جنگ سے پہلے کے زمانہ میں اکثر اوقات وعظ کیلئے اپنی مسجد یا اپنے گھر پر بلاک مولوی صاحب کو بڑی بے رحمی سے زدو کوب بھی کرتے تھے۔مگر اللہ تعالیٰ نے چین چین کہ جاپانیوں کے ہاتھوں سب کو ٹھکانے لگا دیا۔اور احمدیت کی تبلیغ کے لئے راستہ صاف کر دیا۔مولوی صاحب کے بجاپانی قبضہ کے زمانہ کے کارنامے معجزات سے کم نہیں۔میری ایک غیر احمدی حکیم سے شہر میں ملاقات ہوئی۔احدیت کا مخالف ہونے کے باوجود مواد اعصاب