تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 431 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 431

تاریخ احمد بیت - جلد ۶ ۴۱۷ خلیفتہ المسیح الثانی اور جماعت احمدیہ کے متعلق نهایت اشتعال انگیز بے ہودہ سرائی کی گئی تھی۔احمدی نے چپکے سے یہ اشتہار اکھیڑ دیا اس پر احراریوں نے پولیس سے کہا کہ دیکھو ہمارے اشتہار پھاڑے جارہے ہیں۔اب فساد ہو جائے گا۔سر پھٹ جائیں گے ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔یہ دیکھ کر انچارج پولیس (جس کے سامنے وہ اشتہار لگایا گیا تھا) احراری کو منع کرنے کی بجائے احمدی کو ڈانٹنے لگا۔۲۳۰ شرارت کی یہ پہلی کھلی کوشش تھی جسے وسیع قادیان میں مجلس احرار کے دفتر کا قیام کرنے کے لئے ۱۹۳۴ء کے آغاز میں یہاں مجلس احرار کا ایک دفتر قائم کر دیا گیا۔سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کی سوانح حیات میں اس دفتر کے ذکر میں لکھا ہے۔” قادیان میں مجلس احرار کا دفتر ۱۹۳۴ء سے قائم ہے اور اور مبلغین تردید قادیانیت کا کام نہایت احسن طریق اور۔۔سے انجام دے رہے ہیں۔دفتر ایک عظیم الشان عمارت میں قائم کیا گیا ہے جو قادیان کے عین وسط میں ہے۔۔۔۔۔قادیان کے مدرسہ اور مبلغین اور دفتر کا ماہوار خرچ تین سو روپے سے زائد ہے"۔اس دفتر کے اخراجات کہاں سے مہیا ہوتے تھے ؟ اس کی تفصیل میں ہم جانے کی ضرورت نہیں سمجھتے شاہ صاحب کے سوانح نویس نے اس کی نسبت صرف یہ لکھا ہے کہ اس تمام خرچ کی کفالت حضرت امیر شریعت کے ذمہ ہے اور آپ ہی کی کوششوں سے قادیان کا کام ابھی تک بند نہیں ہوا"۔۲۳۳ اس دفتر کی " عظیم الشان عمارت " اس کے مدرسہ " اور "مبلغین " کی کیفیت تو دیکھنے والوں پر " خوب عیاں تھی۔مگر شاہ صاحب اپنے زور خطابت میں کس طرح اس دفتر کے کارناموں کی باہر تشہیر کیا کرتے تھے اس کا نمونہ ان کے لکھے ہوئے درج ذیل اشتہار سے ملتا ہے۔”ہمارے دفتر نے جو خاص قادیان میں قائم کیا گیا ہے اس فتنہ کی ترقی کو کافی حد تک روک دیا ہے بلکہ تمام مرزائی جماعت کو کھو کھلا کر دیا ہے سینکڑوں مرزائی تائب ہو گئے ہیں اور ہزاروں تیار ہیں جو آپ لوگوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اگر آپ لوگ پوری ہمت اور پوری ذمہ داری سے جو اسلام نے آپ پر عائد کی ہے شعبہ تبلیغ مجلس احرار اسلام کے استحکام کے لئے کوشش کریں اور ہم اس قابل ہو جائیں کہ ان کے بڑے بڑے لوگوں کو دعوت دیں جو محض مجبوریوں کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں تو کوئی بعید نہیں کہ ہماری آنکھوں کے دیکھتے دیکھتے یہ فتنہ دنیا سے فنا ہو جائے اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود اور اپنے ملنے والے دوستوں کو بھی اس کار ثواب کی طرف ترغیب دے کر شعبہ تبلیغ مجلس