تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 397 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 397

تاریخ احمدیت۔جلد 4 ٣٨٣ (۲) لیگ کا نقاب اوڑھے ہوئے انگریز کا ایجنٹ ایسے مواقع کی تاک میں رہتا ہے"۔(چوہدری افضل حق صاحب ) (۳) لیگی وزارتیں مسٹر جناح اور آل انڈیا مسلم لیگ انگریزوں کے رہین منت ہیں اور انگریزوں کے اشارے پر ناچ رہے ہیں "۔(۴) "آئندہ دور کا مورخ لکھے گا کہ ہندوستان کے نام نہاد مسلمانوں کی رائے عامہ مدتوں ان لوگوں کی طرف دار رہی ہے جو بلحاظ ضمیر مردہ تھے اور۔۔۔۔حکومت انگلشیہ کے خود کاشتہ پودے"۔194 (۵) "سوچ لو پاکستان کی تحریک بھی برطانوی جھانسہ ہی نہ ہو۔۔۔(چوہدری افضل حق صاحب) 32° (۲) ہر ملک کے مقامی مولویوں کو اپنے ساتھ گانٹھ کر ان سے جاسوسی کے کام لئے جاتے ہیں۔وہاں ولی بنائے جاتے ہیں۔مزار قائم کئے جاتے ہیں۔معجزہ دکھانے والے پیر بنائے جاتے ہیں"۔(ڈاکٹر صابر صاحب ملتانی) (۷) دوسرا کام (عیسائیوں نے۔ناقل) یہ کیا کہ مسلمان نام کے چند ”خود کاشتہ پودے " تلاش کر کے تیار کئے۔۔۔۔چنانچہ قادیان ، علی گڑھ ، چکڑالہ ربوہ اور ”مولوی کا غلط مذہب "۔طلوع اسلام" "تجدید و احیائے دیں اور خلیفہ عبدالحکیم کی ثقافت اسلامیہ وغیرہ کو اسی سلسلہ کی کڑیاں سمجھنا چاہئے " (مولوی شمس الدین صاحب ہزار وی) مجلس احرار اسلام کی مندرجہ بالا تحریرات کے مطابق خاکسار تحریک ، مسلم لیگ ، ڈاکٹر سر محمد اقبال، نظریہ پاکستان مختلف اسلامی ممالک کے علماء ، جماعت احمدیہ سرسید ، چکڑالوی تحریک، پرویزی تحریک جماعت اسلامی اور ثقافت اسلامیہ سب انگریزی استعمار کا شاہکار ہیں اور فرنگیت کی پیداوار !! 12t ایک غلط بات کو صحیح اور درست ثابت کرنے کے لئے کئی بے بنیاد باتیں اپنے ذہن سے اختراع کرنا پڑتی ہیں۔یہی راہ مجلس احرار نے اختیار کی اور اس نے اپنے فرضی افسانہ کو حقائق کی شکل میں ڈھالنے کے لئے بہت سی بے سروپا باتوں کا سہار ا لیا۔جن میں سے بعض کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔احرار نے اپنے فسانہ کو وقع بنانے کے لئے یہ بھی کہا کہ "مجاہدین کی ان پیش قدمیوں کو دیکھ کر انگریز نے ایک نئی چال چلی کہ اسلامی جذبۂ اسلامی تعلیمات اور اسلامی مرکزیت کو ختم کرنے کی کوئی سبیل بنانی چاہئے۔اس اہم کام کی سر انجام دہی کے لئے مرزا غلام احمد قادیانی کو تیار کیا۔اس سے نبوت