تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 381 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 381

۳۶۷ دو سرا باب (فصل پنجم) جماعت احمدیہ کے خلاف سیاسی جنگ کا اعلان اور اس کے ہتھیار احرار تحریک کشمیر" پر شدید ضرب لگانے کے بعد دوبارہ پہلا ”اینٹی قادیان ڈے" کانگریس کی سول نافرمانی کی طرف متوجہ ہوئے تو ساتھ ہی سول نا فرمانی کے مخالف مذہبی طاقت (جماعت احمدیہ ) کے خلاف مورچہ بندی کا فیصلہ کر کے ”اینٹی قادیان ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان احرار نے اپنے نئے جاری شدہ اخبار "احرار " کے ذریعہ سے کیا۔اور اس کی تائید میں صدر مجلس احرار لاہور اور صدر مجلس احرار ہند دونوں نے مضامین شائع گئے۔مجلس احرار کی اس شر انگیز تجویز پر (جو تحریک کشمیر کو مزید نقصان پہنچانے کا موجب اور اتحاد اسلامی کو پارہ پارہ کرنے والی تھی) محمد فضل شاہ صاحب سجادہ نشین جلال پور جٹاں (ضلع گجرات) نے حسب ذیل بیان دیا۔مجھے اس بات کا سخت افسوس ہے کہ جس روز سے اخبار " احرار " جاری ہوا ہے اسی دن سے فرقہ وارانہ جنگ شروع کر رکھی ہے پہلے "زمیندار" نے غداری کی اور اس کے بعد احمدی و غیر احمدی جنگ شروع کر دی۔اسی طرح احرار " بھی زمیندار کا شاگرد بن گیا۔ہمیں اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے نہ کہ جنگ کی جب کبھی احرار " کا پرچہ دیکھا۔کہیں قادیانیوں پر لعن طعن ہے اور کہیں اینٹی قادیان ڈے کے سلسلے میں بد کلامی ہے۔ہمیں تو اس وقت اس کی ضرورت ہے جو ہماری مدد کرے چاہے کوئی ہو۔میں احراریوں کو خدا اور رسول کا واسطہ دے کر تحریر کرتا ہوں کہ ایسے نازک وقت میں فرقہ وارانہ فساد کو ترک کردیں۔اعتراض کیا گیا ہے کہ کمیشن کے سامنے قادیانی وکلاء پیش کئے جاتے ہیں۔مگر یہ بھی خلیفہ صاحب قادیانی کی مہربانی ہے جو مظلوموں کی امداد فرما کر وکلاء روانہ کرتے ہیں۔میں پوچھتا ہوں آپ نے آج