تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 162 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 162

تاریخ احمدیت۔جلد ہ 197 پہلا باب (فصل یازدهم) مسجد افضل لائلپور کی تعمیر اور حضرت امیر المومنین کا افتتاح لائلپور صوبہ کی تھی آبادی کا مرکز اور اپنے زراعتی یو نیورسٹی اور کار خانوں کے باعث ایشیا بھر میں مشہور ہے اس شہر کے مقامی اور باہر سے آنے والے احمد کی مدت سے ایک تکلیف دہ ماحول میں سے گزر رہے تھے وجہ یہ کہ یہاں کوئی احمد یہ مسجد نہیں تھی اور احمدی چنیوٹ بازار کے دو چوباروں میں نمازیں ادا کیا کرتے تھے آخر دوڑ دھوپ کر کے ڈگلس پورہ متصل مین بازار) میں حصول زمین کے لئے درخواست دی گئی مگر غیر احمدی مسلمانوں نے مخالفت کی کہ یہ ہمارا محلہ ہے یہاں مسجد نہیں ہونی چاہئے لہذا یہ جگہ حاصل نہ ہو سکی اور مسجد کی بجائے یہاں مندر بن گیا۔اب دوبارہ جدوجہد شروع کرنا پڑی اور نڑ والے اڈہ کے نزدیک دو کنال کا ایک قطعہ تلاش کیا گیا۔بعض دوستوں نے رائے دی کہ اس جگہ مسجد بنانے سے خرچ بہت زیادہ اٹھے گا جو ہماری طاقت سے باہر ہے اس پر ایک کنال کے لئے درخواست دی گئی لیکن حکومت نے ہندوؤں کی دلجوئی کرتے ہوئے وہ زمین دینے سے انکار کر دیا۔2 ان پے در پے روکاوٹوں کے باوجود جماعت احمدیہ لائل پور نے اپنی کوششیں برابر جاری رکھیں اور بالآخر آٹھ سال کی متواتر جد وجہد کے بعد گول منشی محلہ بھوانہ بازار اور امین پور بازار کے درمیان ایک قطعہ زمین کے لئے درخواست دی۔یہاں اس وقت میونسپلٹی کی طرف سے جستی چادروں سے بیت الخلاء بنے ہوئے تھے اور ہر طرف تعفن اور بد بو پھیلی ہوئی تھی۔میونسپلٹی نے مسجد کی تعمیر کے لئے متفقہ طور پر ریزولیوشن پاس کر دیا مگر جب ڈپٹی کمشنر صاحب نے متعلقہ کا غذات کمشنری میں بھیج دیئے تو مخالف علماء نے عوام میں سخت اشتعال پیدا کر دیا بلکہ بعض روایات کے مطابق مسجد جامع میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر یہاں احمدیوں کی مسجد بنائی گئی تو خون کی ندیاں بہادی جائیں گی۔بلکہ تین اشخاص نے خاص طور پر وعدہ کیا کہ ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر احمدیوں کی مسجد نہیں بننے دیں گے۔البتہ ر کے علمائے اہل حدیث نے مخالفت میں کوئی حصہ نہیں لیا۔چنانچہ مولانا قاضی محمد نذیر صاحب فاضل کا بیان ہے کہ مجھ سے لائلپور کے اہل حدیث مولوی محمد حسین صاحب نے خود ذکر کیا کہ ہم لوگوں نے مولوی ثناء اللہ صاحب امرت سری سے فتویٰ پوچھا۔تو انہوں نے ہمیں جواب دیا کہ اہل حدیث کو احمدیوں کی مسجد بننے میں روک نہیں بننا چاہئے۔مگر چونکہ مسلمانوں کے دوسرے فرقوں میں ان کے لائلپور۔