تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 133 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 133

تاریخ احمدیت۔جلد ۷ شکل دیکھی تو میں انہیں پہچان نہ سکا۔کیونکہ ان کی شکل سے ایسا اخلاص اور ایسی دینداری ظاہر ہوتی تھی گویا کہ وہ پرانے احمدی ہیں۔اسی طرح چودھری محمد شریف صاحب وکیل، مرزا عبدالحق صاحب وکیل، میاں عطاء اللہ صاحب ،وکیل چودھری عبداللہ خان صاحب برادر چودھری ظفر اللہ خاں صاحب قاضی پروفیسر محمد اسلم صاحب، ڈاکٹر محمد منیر صاحب، عبدالرحمن صاحب خادم بشر طیکہ نفس پر قابو رکھیں۔چودھری خلیل الرحمن صاحب بنگالی اور اسی طرح اور کئی نوجوان ہیں جن کے اندر سلسلہ کی خدمت اور روحانی ترقی کا جوش ہے۔بعض نسلی احمدی میں بعض نئے احمدی ہیں۔اور ان نوجوانوں کی حالت دوسرے نوجوانوں کے لئے نیک نمونہ بن سکتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر ان لوگوں نے صحیح طریق پر ترقی جاری رکھی تو رویا اور کشوف سے بھی حصہ پا سکیں گے۔تمام احمدیوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ ان کی اولاد میں روحانیت پائی جائے۔اور ہمارے نوجوان روحانیت کا اعلیٰ نمونہ پیش کریں کہ اصلی چیز یہی ہے ورنہ عملی بحثوں نے مولویوں کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔اور نہ یہ بحثیں ہمیں کوئی فائدہ دے سکتی ہیں۔نئے مبلغ جو پیدا ہو رہے ہیں ان میں بھی اچھے نوجوان نکل رہے ہیں۔مولوی محمد سلیم صاحب ایک اچھے مبلغ ہیں۔مولوی (شیخ) مبارک احمد صاحب کی قابلیت اس سے پہلے معلوم نہ تھی۔اب ظاہر ہو رہی ہے ہماری جماعت میں ایک صاحب تھے جو اب فوت ہو چکے ہیں۔وہ مبلغین کے متعلق نکتہ چینی کیا کرتے تھے۔حتی کہ حافظ روشن علی صاحب مرحوم کے متعلق بھی نکتہ چینی کر دیتے تھے۔اب کے وہ مجھ سے ملنے کے لئے پالم پور گئے۔تو کہنے لگا میں نے اپنی جماعت میں مبارک احمد ایک مبلغ دیکھا ہے جو بہت قابل ہے میں نے کہا شکر ہے آپ کو ایک قابل مبلغ تو مل گیا۔ایک اور مبلغ شیخ عبد القادر صاحب ہیں۔وہ ہندوؤں میں سے آئے ہیں اور اب مسلمانوں کے مولوی ہیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ان کی تحریر کا رنگ اچھا ہے۔غرض نئے مبلغ نکل رہے ہیں اور اچھے اچھے نکل رہے ہیں۔امید ہے کہ جماعت کو مبلغوں کے نہ ملنے کی جو شکایتیں رہتی ہیں وہ کسی حد تک دور ہو جائیں گی۔گو ان کا کلیتہ دور ہونا مشکل ہے کیونکہ ابھی مبلغ اس قدر نہیں ہیں کہ ہر جماعت کی شکایت دور کی جاسکے۔۱۹۳۳ء میں وفات پانے والے بعض جلیل القدر صحابہ کے نام یہ جلیل القدر صحابہ کا انتقال ہیں۔حضرت چوہدری محمد حسین صاحب امیر جماعت احمد یہ سیالکوٹ ( تاریخ وفات یکم مارچ ۱۹۳۳ء) ٣٠٥