تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 83
تاریخ احمدیت - جامده AP عبد الرحمن صاحب پشاوری حافظ عبد الغفور صاحب جالندھری عبدالرحیم صاحب (ایک نام کا تعین نہیں ہو سکا) سالانہ جلسہ پر ایک قرار داد الہ آباد میں وسط دسمبر ۱۹۳۲ء میں ایک اتحاد کانفرنس ہوئی جس میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کے مطالبات کے خلاف بعض نهایت ضرر رساں تجاویز پاس کی گئیں۔لہذا جماعت احمدیہ کے سالانہ جلسہ ۱۹۳۲ء کے تیسرے دن (۲۸ / دسمبر کو) یہ قرار داد پاس کی گئی کہ " مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کے مطالبات مسلمانوں کے لئے بہت مفید اور ضروری ہیں اور اس کے خلاف یونٹی کا نفرنس الہ آباد کی تجاویز مسلمانوں کے مفاد کے لئے ضرر رساں اور نقصان دہ ہیں۔پس ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کے پیش کردہ مطالبات کو ہی صحیح مطالبات سمجھے ہم مسلم کانفرنس کے مطالبات کی تائید میں ہر اک قسم کی امداد کا وعدہ کرتے ہیں"۔کاوعدہ اخبار "الفضل میں مسلمانان ہند کی تائید میں مسلسل مضامین اس سال اخبار الفضل " نے مسلمانان ہند کی ترقی و بہبود کے لئے مسلسل آواز اٹھائی اور ان کے خلاف ملک میں اٹھنے والے ہر فتنہ کے خلاف بڑے پر زور طریق سے اور بڑی جرات کے ساتھ قلم اٹھایا۔حقوق اسلامی کی حفاظت و میانت کی ان عظیم الشان خدمات کا اندازہ " الفضل " کے مندرجہ ذیل مضامین کے عنوانوں سے بآسانی لگ سکتا ہے (مسلمانان کشمیر کی نسبت الفضل کے موثر مضامین اس کے علاوہ ہیں) " صوبہ سرحد میں مسلم کانفرنس کا وفد "- " مسلمانوں کو حصول حقوق کے لئے کیا کرنا چاہئے “۔” مسلمانان بنگال کی امداد کی ضرورت "۔"کشمیر کے مقابل میں حیدر آباد اور بھوپال کا طریق عمل " - "مسلمانوں کے حقوق سے حکومت کی بے التفاتی" "ریاست جے پور اور جودھپور کے مسلمانوں کی حالت زار "۔فرقہ دار مسئلہ کے تصفیہ کا مطالبہ " " محکمہ ریلوے میں مسلمانوں کی شدید حق تلفی"۔" انقلاب ہرگز بند نہیں ہونا چاہئے " " آل انڈیا مسلم کانفرنس کی اہم قرار داد "- "مسلمانان پنجاب کے لئے پچاس فیصدی ملازمتیں"۔"مسلمانوں کی ضروری تنظیم " " حاجیوں کی تکالیف کے انسداد کا معاملہ "۔"بی۔اے کے نصاب سے اسلامی تاریخ کا اخراج " " آل انڈیا مسلم کانفرنس میں افسوسناک اختلاف"۔مسلمانوں کے حقوق کے خلاف ہندوؤں کی حکومت کو دھمکیاں“۔” مسلمانان پونڈری سے تعزیری نہ لیا جائے"۔”سکھوں کا اعلان جنگ" "سکھوں کی دھمکیاں اور حکومت کا فرض "۔مسلمانوں کی مخالفت میں ہندوستان کو آئینی ترقی سے محروم رکھنے کی کوشش “۔”بند و ریاستوں میں ٹیکس -