تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 84 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 84

تاریخ احمدیت جلد ۶ ۸۴ مسلم عناصر کو کچلنے کی تلقین" "مسلمانان الور کے ناقابل برداشت مصائب “۔”مسلمانوں کے خلاف بلا وجہ شور و شر " - "مسلمان اچھوتوں کو فراموش نہ کریں"۔" حکومت اور مسلمانوں سے جنگ کرنے کی تیاریاں"۔"مسلمانان پنجاب کے نیابتی حقوق کے خلاف شورش انگیزی کا نتیجہ “۔”سکھوں کا فائدہ ہندوؤں کا آلہ کار بننے میں نہیں مسلمانوں کے ساتھ متحد ہونے میں ہے "۔”ہندوستان کی آزادی کے لئے مسلمانوں کی جدوجہد " " اسلام کا جھنڈا نہ صرف گنگا پر بلکہ ساری دنیا پر لہرائے گا“۔” حکومت کو عجلت کی بجائے تقدیر اور احتیاط سے کام لینا چاہئے "۔"مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کی جنگی تیاریاں"۔"پڑھلاڑا ضلع حصار کے مسلمانوں پر اندھا دھند قاتلانہ یورش “۔”کیا حکومت مسلمانوں کی حفاظت کا کوئی انتظام نہ کرے گی"۔"ہندو مسلم سمجھوتہ سے ہندوؤں کا گریز"۔"مسلمانوں کے خلاف ڈاکٹر نارنگ کا اظہار غیظ و غضب" - "بڑھلاڈا کے حادثہ نے ہندوؤں کی خطرناک سازش کو بے نقاب کر دیا " - "مسلمانوں میں افتراق پیدا کرنے کی افسوسناک کوشش"- " فرقہ دارانہ منافرت کو مٹانے کے لئے تاریخی کتب میں اصلاح کی ضرورت " جلیل القدر صحابہ کا انتقال۔اس سال مندرجہ ذیل صحابہ کبار نے رحلت فرمائی۔حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی موجد مفرح عنبری ( تاریخ وفات ۱۷/۱۸ اپریل ۱۹۳۲ء) حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ان کی نسبت اپنے زمانہ خلافت سے قبل الفضل میں تحریر فرمایا۔حکیم صاحب حضرت مسیح موعود کے پرانے مخلصین میں سے ہیں اور ان چند لوگوں میں سے ہیں کہ جن کو حضرت بے تکلفی سے کام بتا دیا کرتے تھے۔چنانچہ اکثر کام جو لاہور کے متعلق ہوتے تھے۔ان کی نسبت حضرت صاحب حکیم صاحب کو ہی لکھا کرتے تھے اور اس طرح آپ کو حضرت صاحب کی دعاؤں سے فائدہ اٹھانے کا خاص موقعہ ملتا تھا۔چنانچہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ان کو اللہ تعالٰی نے سلسلہ کے لئے ایک خاص جوش دیا ہے"۔حضرت مولوی سید غلام محمد صاحب مهاجر افغانستان ( تاریخ وفات ۲۸ / جولائی ۱۹۳۲ء)) - حضرت مولانا عبدالستار صاحب افغان المعروف بزرگ صاحب ( تاریخ وفات ۱۸/ اکتوبر ۱۹۳۲ء) تہ المسیح الثانی نے ان کی وفات پر ایک مفصل خطبہ دیا جس میں آپ کے مقام سید نا حضرت خلیفتہ الم ایمان و اخلاص پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ۔معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور مولوی صاحب کا بہت بڑا درجہ تھا۔ان کی وفات سے دو