تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 82
تاریخ احمدیت جلد ۲ AP کے علاوہ جامعہ کا انبالہ کی مشہور کلب ایل ایل بی سے ہاکی کا زبردست مقابلہ ہوا۔جس میں کامیابی کا سہرا جامعہ کی ٹیم کے سر رہا۔علی گڑھ میں وفد کی سرگرمیاں زیادہ تر مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جات کو دیکھنے اور ایک انگریزی مباحثہ سننے تک محدود ر ہیں۔50 علی گڑھ کالج میں ان دنوں ایک اردو مباحثہ بھی منقعد ہو رہا تھا جس میں جامعہ احمدیہ کی طرف سے شیخ مبارک احمد صاحب فاضل اور مولوی محمد سلیم صاحب فاضل کی شمولیت کا فیصلہ ہو چکا تھا مگر چونکہ اصل قرار داد کے الفاظ قرآنی تعلیم کے خلاف تھے اس لئے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی ہدایت پر یہ فیصلہ منسوخ کر دیا گیا۔دہلی میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔جس میں طلبائے جامعہ نے مختلف مضامین پر تقریریں کیس نیز دہلی کے مختلف حلقوں سے متعارف ہونے کے لئے ارکان کی متعد د پارٹیاں ترتیب دی گئیں جنہوں نے اپنا مفوضہ کام نہایت خوبی کے ساتھ انجام دیا۔میرٹھ میں بھی اخذ معلومات کا یہ سلسلہ جاری رہا اور عربی درسگاہوں، مذہبی انجمنوں اور اخبارات کے دفتروں کی طرف پارٹیاں بھجوائی گئیں۔یہاں وفد نے دو میچ کھیلے۔ایک سناتن دھرم ہائی سکول سے دوسرا یو نین کلب میرٹھ سے دونوں میں شاندار کامیابی حاصل کی۔لوگوں کو جب بتایا گیا کہ یہی لوگ رات کو لیکچر بھی دیں گے تو وہ بہت حیران ہوئے اور کہنے لگے کہ مسلمانوں کے مولوی تو حجروں میں بند رہنے کو اسلام سمجھتے ہیں مگر قادیان نے ایسے علماء پیدا کئے ہیں جو دنیوی امور میں بھی دسترس رکھتے ہیں۔غرضکه وفد کا یه تبلیغی و تعلیمی اور معلوماتی سفر ہر لحاظ سے کامیاب رہا اور احمدی جماعتوں میں حرکت پیدا کرنے اور غیروں میں احمدیت کے اثر و نفوذ کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوا۔ارکان وفد حسب ذیل تھے۔مولوی ارجمند خان صاحب مولوی علی محمد صاحب اجمیری، شیخ مبارک احمد صاحب، صاحبزاده مرزا مبارک احمد صاحب، مولوی محمد سلیم صاحب شیخ عبد القادر صاحب، مولوی احمد خاں صاحب نیم، مولوی ظہور الحسن صاحب سید احمد صاحب مولوی نذر احمد صاحب، مولوی صالح محمد صاحب مولوی نذیر احمد صاحب مبشر، ملک محمد عبد اللہ صاحب، چوہدری محمد شریف صاحب مرزا عبد الرحمن صاحب، مولوی محمد احمد صاحب جلیل ، عطاء الرحمن صاحب سار چوری محمد نور صاحب کابلی عطاء اللہ صاحب ( ابن اللہ بخش صاحب) عطاء اللہ صاحب بنگہ چوہدری نذیر احمد صاحب باجوہ مولوی نورالهی صاحب، مولوی ولی داد خان صاحب ، حافظ بشیر احمد صاحب ، مولوی عبد الواحد صاحب سماٹری مولوی