تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 35
خلافت ثانیہ کا پند ربیت - جلد ۵ 35 کئی نمایاں شخصیتیں شامل تھیں۔مثلاً ابو الاثر حفیظ صاحب جالندھری، مولوی مرزا احمد علی صاحب امرت سری ، مولوی عبدالمجید صاحب قرشی اسٹنٹ ایڈیٹر " تنظیم " امرت سر مولوی صبغتہ اللہ صاحب فرنگی محل لکھنو۔شاہ سلیمان صاحب پھلواری - شمس العلماء سید سبط حسن صاحب- سید حبیب صاحب مدیر ”سیاست " لاہور - مولوی محمد بخش صاحب مسلم بی۔اے لاہور - سید معین الدین صاحب صدر الصدور امور مذہبی سرکار آصفیه حیدر آباد دکن۔شیخ عبد القادر صاحب ایم۔اے: خواجہ حسن نظامی صاحب دہلوی۔نواب ذوالقدر جنگ بہادر ہوم سیکرٹری ریاست حیدر آباد دکن - خان بهادر مخدوم سید صدرالدین صاحب ملتان۔نواب سر عمر حیات خاں صاحب ٹوانہ - نواب صدر یار جنگ ناظم امور مذهبیه ریاست حیدر آباد - خواجہ سجاد حسین صاحب بی۔اے (خلف شمس العلماء مولوی الطاف حسین صاحب حالی) مسٹر محمود سهروردی صاحب ممبر کو نسل آف اسٹیٹ دہلی۔مسلمانوں کے علاوہ ہندو، سکھ، عیسائی، جینی اصحاب نے بھی آنحضرت ا کی پاکیزہ سیرت بیش بہا قربانیوں اور عدیم النظیر احسانات کا ذکر کیا۔اور نہ صرف ان جلسوں میں بخوشی شامل ہوئے بلکہ کئی مقامات پر انہوں نے ان کے انعقاد میں بڑی مدد بھی دی۔جلسہ گاہ کے لئے اپنے مکانات دیئے، ضروری سامان مہیا کیا سامعین کی شربت وغیرہ سے خدمت کی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بڑے بڑے معزز اور مشہور لیڈروں نے جلسوں میں شامل ہو کر تقریریں کیں چنانچہ لاہور کے جلسہ میں لالہ بهاری لال صاحب انند ایم اے پروفیسر دیال سنگھ کالج اور لالہ امرنا تھ صاحب چوپڑہ بی۔اے ایل ایل۔بی نے دہلی کے جلسہ میں رائے بہادر لالہ پارس داس آنریری مجسٹریٹ اور لالہ گردھاری لال صاحب نے انبالہ میں مشہور کا نگریسی لیڈر لالہ دنی چند صاحب بی۔اے۔ایل ایل بی نے تقاریر کیں مسٹرایس کے بھٹہ چارجی نے سید پور (بنگال) کے جلسہ کی اور مشہور لیڈر مسٹرایس جے ہر دیال ناگ نے چاند پور کے جلسوں کی صدارت کی۔بابو بنکا چند رسین صاحب بابو یمیتار سینا بھوش صاحب ، بابو للت موہن صاحبان برہمن بڑیہ کے جلسہ میں شریک ہوئے۔بنگال کے معزز لیڈر سرپی سی رائے صاحب کلکتہ کے جلسہ کے صدر تھے۔اور ڈاکٹر ایچ ڈبلیو بی مانرو (یا مورنیو) صاحب اینگلو انڈین کمیونٹی کے مشہور لیڈر بنگال کے لیڈ ر بابو بین چند ریال صاحب ID مشہور بنگالی مقرر مسز نیرا بھر د بھا چکر اور تی صاحب نے کلکتہ کے جلسہ میں بہت دلچسپ تقریریں کیں۔رنگپور کے جلسہ میں بد ہن را نجھر لاہری ایم۔اے بی ایل صاحب ( مشہور اور بنگالی لیکچرار) نے ایک فصیح تقریر کی۔مدراس میں وہاں کے مشہور اخبار جسٹس کے قابل ایڈیٹر صاحب نے جلسہ کی صدارت کی اور نہایت پر زور تقریر کی۔بانکی پور کے سٹرپی کے سین صاحب بیرسٹر سابق حج ہائیکورٹ پٹنہ اور بابو بلد یو سمائے صاحب ممبر لیجسلیٹو کونسل نے