تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 36 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 36

تاریخ احمدیت۔جلده 36 خلافت ثانیہ کا پندرھواں سال تقریریں کیں۔بھاگلپور میں مشہور ہندو لیڈر بابو اننت پر شار صاحب وکیل نے جلسہ کی صدارت کی۔امراؤ تی میں آنریبل سرجی ایس کھپارڈے صاحب ممبر کو نسل آف ٹیسٹ کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا۔بنگلور میں مسٹر کے سیمپت گری راؤ صاحب ایم اے نے تقریر کی۔حیدر آباد دکن کے جلسہ کے لئے راجہ سرکرشن پر شاد صاحب نے نعتیں بھیجیں ، بہاؤ نگر کاٹھیاواڑ کے جلسہ میں جناب کیپل رائے صاحب بی۔اے بی ٹی نے تقریر کی جو کاٹھیاواڑ میں ایک ممتاز علمی حیثیت رکھتے تھے۔ان کے علاوہ سینکڑوں غیر مسلم معززین اور غیر مسلم تعلیم یافتہ خواتین بھی جلسوں میں شریک ہوئیں۔اور دنیا کے سب سے بڑے محسن سب سے بڑے پاکباز اور سب سے بڑے ہمدرد کے متعلق اپنی عقیدت اور اخلاص کا اظہار کیا۔یہ ایسا روح پر در نظارہ تھا جو اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔اور جس کی یاد دیکھنے والوں کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔ہندوستان کے علاوہ سماٹرا، آسٹریلیا، سیلون، ماریشس ، ایران، عراق، عرب، دمشق (شام) حیفا (فلسطین) گولڈ کوسٹ (غانا) نائجیریا ، جنجہ ممباسہ (مشرقی افریقہ) اور لندن میں بھی سیرت النبی کے جلسے ہوئے۔اس طرح خدا کے فضل سے عالمگیر پلیٹ فارم سے آنحضرت ﷺ کی شان میں محبت و عقیدت کے ترانے گائے گئے اور چین کے مشہور صوفی حضرت محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ کی اس پیشگوئی کا ایک پہلو کہ آنحضرت کے مقام محمود کا ظہور حضرت امام مہدی کے ذریعہ سے ہوگا۔امام مہدی کے خلیفہ بر حق کے زمانہ میں (جس کا نام خدائے ذو العرش نے محمود رکھا تھا) پوری ہو گئی و لعل الله يحدث بعد ذالك امراء 112 جلسوں کی کامیابی پر تبصرے DON مجالس سیرت النبی" کی کامیابی ایسے شاندار رنگ میں ہوئی کہ بڑے بڑے لیڈر دنگ رہ گئے اور اخباروں نے اس پر بڑے عمدہ تبصرے شائع کئے۔اور اس کی غیر معمولی کامیابی پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو مبارکباد دی مثلا: اخبار مشرق - اخبار مشرق گورکھپور (۲۱ / جون ۱۹۲۸ء) نے لکھا: ”ہندوستان میں یہ تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گی۔اس لئے کہ اس تاریخ میں اعلیٰ حضرت آقائے دو جہاں سردار کون و مکان محمد رسول اللہ اللہ کا ذکر خیر کسی نہ کسی پیرایہ میں مسلمانوں کے ہر فرقہ نے کیا۔اور ہر شہر میں یہ کوشش کی گئی کہ اول درجے پر ہمار اشہر رہے جن اصحاب نے اس موقعہ پر تفرقه و فتنه پردازی کے لئے پوسٹر لکھے اور تقریریں لکھ کر ہمارے پاس بھیجیں وہ بہت احمق ہیں جو ہمارے عقیدے سے واقف نہیں ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ جو شخص لا اله الا الله محمد رسول اللہ پر