تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 34
تاریخ احمدیت - مجلد ۵ 34 لافت عثمانیہ کا بندر مخالفت کرنے والی جماعتوں میں سے احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور ، خلافت کمیٹی اور مسلم اخبارات میں سے اخبار ”پیغام صلح اور اخبار ”زمیندار“ نے تحریک کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی خلافت کمیٹی کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگوں نے تو آخر ملک اور عام پبلک کارجحان اس تحریک کی طرف دیکھ کر اس سے عدم تعاون کی پالیسی ترک کر دی (سوائے چند جگہوں کے) لیکن احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے امیر اور اخبار "پیغام صلح و "زمیندار" نے آخر دم تک مخالفت جاری رکھی۔حتی کہ ۱۷ جون سے پہلے اور عین اس دن اکثر مقامات پر اس قسم کی تحریریں چھپوا کر شائع کیں جن کا نہایت برا اثر پڑ سکتا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سیرت النبی کے کامیاب جلسوں کا روح پرور نظارہ اس عظیم الشان ہم کے پیچھے کام کر رہی تھی اس لئے یہ تمام کوششیں اکارت گئیں اور ہندوستان کے عرض و طول میں ۱۷/ جون کو نهایت تزک و احتشام سے یوم سیرت النبی منایا گیا۔اور نہایت شاندار جلسے منعقد کئے گئے۔اور ایک ہی سٹیج پر ہر فرقہ کے مسلمانوں نے سیرت رسول پر اپنے دلی جذبات عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تقریریں کیں۔چنانچہ متعدد مقامی احمدیوں نے لیکچر دیے مرکز سے قریباً پچاس کے قریب لیکچرار ملک کے مختلف جلسوں میں شامل ہوئے۔بعض ممتاز احمدی مقررین کے نام یہ ہیں: حضرت میر محمد اسحاق صاحب مولوی ابو العطاء صاحب جالندھری - III مولوی محمد یار صاحب عارف چوہدری ظفر اللہ خان صاحب حضرت حافظ روشن علی صاحب شیخ محمود احمد صاحب عرفانی، قریشی محمد نذیر صاحب ملتانی - ملک عبدالرحمن صاحب خادم حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق پروفیسر عبد القادر صاحب ایم۔اے اسلامیہ کالج کلکتہ۔شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہو ر - حضرت میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر " فاروق " قادیان - مرزا عبد الحق صاحب پلیڈ ر گورداسپور مولوی محمد صادق صاحب مولوی کرم داد صاحب دوالمیال - مولوی غلام احمد صاحب مولوی فاضل - مولوی ظل الرحمن صاحب بنگالی۔قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری، حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب ، حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری۔مولوی ابو البشارت عبد الغفور صاحب مولوی فاضل - ڈاکٹر شفیع احمد ایڈیٹر اخبار " زلزلہ " دہلی۔حضرت پیر حراج الحق صاحب نعمانی - مولوی ظہور حسین صاحب حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ماسٹر محمد شفیع صاحب اسلم۔مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر۔قریشی محمد حنیف صاحب اڑیسہ دوسرے مسلمانوں میں سے تقریر کرنے والوں یا نظم پڑھنے والوں یا صدارت کرنے والوں میں