تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 573
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 561 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ منحصر میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کی کامیابی کے سامان پیدا ہو چکے ہیں لیکن میں آپ کو اس امر کے لئے ہو شیار بھی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ترقی خود آپ کی قربانی پر منح ہے۔جب تک آپ لوگ خود ایک لمبی قربانی کے لئے تیار نہ ہوں گے۔باوجود ریاست سے حقوق مل جانے کے آپ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔لیکن اگر آپ اپنی اصلاح کرنے کے لئے تیار ہوں تو آل انڈیا کشمیر کمیٹی ہر طرح آپ کی امداد انشاء اللہ کرتی چلی جائے گی۔اس وقت بھی خداتعالی کے فضل سے انگلستان کی وزارت پر اور ہندوستان کی حکومت پر اس نے اس قدر اثر ڈالا ہے کہ ریاست کو فکر پڑ گئی ہے۔اور وہ توجہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور آئندہ انشاء اللہ ہم کو اس سے بھی زیادہ امید ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ریاست کے گوشہ گوشہ میں کمیٹیاں بنالیں گے۔تاکہ آئندہ تعاون میں وقت نہ ہو۔اور اپنے لیڈروں کی اطاعت کا مادہ پیدا کریں گے۔تاکہ کامیابی میں روک نہ ہو۔والسلام- خاکسار مرزا محمود احمد أعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر کشمیر کے لیڈر مسٹر عبد اللہ کی گرفتاری اور اہل کشمیر کا فرض برادران کشمیرا السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته : گزشتہ کئی ماہ کے عرصہ میں میں خاموش رہا ہوں اور اپنا مطبوعہ خط آپ کے نام نہیں بھیج سکا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ لوگوں کے قابل فخر لیڈر مسٹر عبد اللہ آزاد ہو کر آگئے تھے۔اور آزادی کی جد و جہد کو نہایت خوبی اور قابلیت سے چلا رہے تھے۔پس میں ضرورت نہیں سمجھتا تھا کہ اپنے مطبوعہ خطوں کا سلسلہ جاری رکھوں لیکن اب جبکہ ریاست نے پھر مسٹر عبد اللہ اور دوسرے لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اپنے مطبوعہ خطوں کا سلسلہ پھر جاری کر دوں۔تاکہ آپ لوگوں کی کام کرنے کی روح زندہ رہے۔اور مسٹر عبد اللہ کی گرفتاری کی وجہ سے آپ میں پراگندگی اور ستی پیدا نہ ہو۔اے عزیز بھائیو! ریاست کے بعض حکام ایک عرصہ سے کوشش کر رہے تھے کہ مسٹر عبد اللہ کو