تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 572 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 572

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 560 تحریک آزادی کشمیر ا د ر جماعت احمدیه میں میں آپ لوگوں کو کوئی بشارت دے سکوں اور اس وقت تک آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے ہوں۔مرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم برادران کشمیر کے نام تیسرا پیغام برادران کشمیر ! السلام علیکم و رحمتہ الله و بركاته میرا دوسرا مطبوعه خط آپ کو مل گیا ہو گا۔مجھے خوشی ہے کہ چار تاریخ کی صبح کو جو میں نے لکھا تھا کہ جب میرا تیسرا خط آپ کو پہنچے گا تو انشاء اللہ آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے ہوں گے وہ بات صحیح ثابت ہوئی۔اور اب میں ایسے ہی وقت میں خط لکھ رہا ہوں جبکہ ہمارے بھائی آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے۔برادران یہ وقت آپ پر نہایت نازک ہے احتیاط کی سخت ضرورت ہے اور ذرہ سی لغزش خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے پس ان دنوں خاص طور پر اتحاد عمل اور خلوص نیت کی ضرورت ہے چنانچہ میں نے باوجود اس کے کہ احرار کی طرف سے ہمارے خلاف متواتر حملے ہوئے صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے اس کی تمام شاخوں کو میں نے ہدایت کی ہے کہ وہ جس قسم کی امداد اپنے پروگرام کو قائم رکھتے ہوئے کر سکیں کر دیں جیسے مثلا طبی امداد پس کشمیر میں جہاں اصل جنگ ہو رہی ہے اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے۔دشمن ہمیشہ تفرقہ پیدا کر کے فائدہ اٹھایا کرتا ہے۔اور یقیناً مسلمانوں کے بدخواہ احمدی غیر احمدی۔سنی، شیعہ ، وہابی، حنفی دیو بندی اور بریلوی اس قسم کے اور سوال پیدا کر کے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا چاہیں گے لیکن یہ لوگ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں سیاسی معاملات میں آپس کا اتفاق نہایت ضروری ہوتا ہے اور اللہ تعالی کی عظیم الشان نعمتوں میں سے ہے پس آپ کو دشمنوں کے اس قسم کے فریبوں میں نہیں آنا چاہئے۔اور اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے اپنی آزادی کے لئے پوری کوشش کریں۔میں آپ سے بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی بھی اور بحیثیت امام جماعت احمدیہ ہونے کے بھی پورا وعدہ کرتا ہوں کہ ہم لوگ انشاء اللہ آپ کی ہر طرح مدد کریں گے اور کرتے چلے جائیں گے۔یہاں تک کہ آپ کی تکالیف دور ہو جائیں۔اور آپ کو آزادی کا سانس لینا مفید ہو اور خدا تعالیٰ آپ کو دشمنوں کے شر سے بچائے۔,