تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 429 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 429

تاریخ احمد ہی۔بلده 417 تحریک آزادی کشمیر ا و ر جماعت احمدیه سے بہتر ہمارے پاس کوئی آدمی نہیں۔۔خواجہ حسن نظامی صاحب نے فورا اس کی تائید کی اور سب طرف سے درست ہے کی آوازیں آئیں۔اس پر امام جماعت احمدیہ نے فرمایا کہ " مجھے اس تجویز سے ہرگز اتفاق نہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میری جماعت ہر رنگ میں کمیٹی کے ساتھ تعاون کرے گی لیکن مجھے صدر منتخب نہ کیا جائے"۔ہو گا"۔ڈاکٹر سر محمد اقبال نے امام جماعت احمدیہ کو مخاطب کر کے فرمایا :- حضرت صاحب جب تک آپ اس کام کو اپنے صدر کی حیثیت سے نہ لیں گے یہ کام نہیں 1-9 اس تعلق میں ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب نے ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کو ایک ملاقات میں خود بتایا کہ کچی بات تو یہ ہے کہ جب کشمیر میں تحریک آزادی شروع ہوئی اور ہم نے دیکھا کہ بچارے کشمیریوں کو مہاراجہ تباہ کر کے رکھ دے گا تو مجھے اور دیگر مسلمان لیڈروں کو خیال پیدا ہوا کہ کشمیریوں کی کیسے مدد کی جائے ہم نے سوچا اگر ہم نے جلسے وغیرہ کئے اور کارکنوں اور سرمایہ کے لئے تحریک کی تو اول تو دیانتدار کارکن نہ لیں گے اور سرمایہ جمع نہیں ہو گا۔اور جو سرمایہ جمع ہو گا۔وہ بے ایمان کارکن کھا جائیں گے۔اور اس دوران میں مہاراجہ تحریک کو کچل کر رکھ دے گا۔کام فور اشروع ہونا چاہئے ہم نے سوچا کہ ہندوستان میں صرف ایک ہی شخصیت ہے کہ اگر وہ اس تحریک کی قیادت منظور کرلے تو دیانتدار کارکن بھی مہیا کرلے گی سرمایہ بھی جمع کرلے گی۔وکلاء وغیرہ بھی وہ خود دے گی۔اخبارات میں ولایت میں اور یہاں بھی پراپیگنڈا وہ خود کرلے گی اور وائسرائے اور اس کے سیکرٹریوں سے ملاقات بھی خود کرے گی وہ شخصیت مرزا محمود احمد ہیں"۔ملک صاحب موصوف کا یہ بیان جو حال ہی میں چوہدری ظہور احمد صاحب نے شائع کیا ہے یقیناً شک وشبہ سے بالا شہادت ہے جس کی بالواسطہ تائید ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کے اپنے ایک خط سے بھی ہوتی ہے جو انہوں نے کمیٹی کے قیام سے قریباً دس ماہ قبل ۵ ستمبر ۱۹۳۰ء کو شیخ یوسف علی صاحب پرائیویٹ سیکرٹری ( حضرت خلیفتہ المسیح الثانی) کے نام تحریر کیا چونکہ آپ کی جماعت منتظم ہے اور نیز بہت سے مستعد آدمی اس جماعت میں موجود ہیں اس واسطے آپ بہت مفید کام مسلمانوں کے لئے انجام دے سکیں گے۔444 ” باقی رہا بورڈ کا معاملہ سو یہ خیال بھی نہایت عمدہ ہے میں اس کی ممبری کے لئے حاضر ہوں صدارت کے لئے کوئی زیادہ مستعد اور مجھ سے کم عمر کا آدمی ہو تو زیادہ موزوں ہو گا لیکن اگر اس بورڈ