تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 16 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 16

تاریخ احمدیت - جلد ۵ 16 خلافت ما خواب میں ان کا نام پاس ہونے والوں کی فہرست میں دیکھا ہے اس لئے انشاء اللہ وہ یقینا پاس ہو کر آئیں گے۔اس لئے میں نے ان کو یہ کیفیت لکھی اور پھر کوشش کرنے کو کہا۔انہوں نے پھر ایک بار کوشش کی مگر پھر بھی فیل ہو گئے یہ پریشان حالی میں تھے کہ اب آئندہ کیا کیا جائے۔ان کے استاد کو جب معلوم ہوا کہ پھر فیل ہو گئے تو اس نے تحقیق کی۔معلوم نہیں خدا تعالیٰ کا وہاں کیا کرشمہ ہوا کہ ایک دو روز میں ان کو (ایڈنبرا) یونیورسٹی کی طرف سے اطلاع ملی کہ آپ کے فیل ہونے کی خبر غلط تھی آپ پاس ہو گئے ہیں۔یہ بہت خوش ہوئے اور سمجھ گئے یہ محض خدا تعالیٰ نے اپنے خلیفہ کا خواب پورا کرنے کے لئے ان پر فضل کیا ہے۔انہوں نے خدا تعالیٰ کا بہت بہت شکریہ ادا کیا۔۔۔رج کا موقعہ تھا اس لئے واپس ہوتے ہوئے حج کر کے الحاج علی محمد ایم۔اے بن کر ہم کو آملے الحمد لله ثم الحمد لله۔امتحان میں کامیابی کا یہ ایمان افروزواقعہ اوائل ۱۹۲۸ء کا ہے۔سیدنا حضرت مسیح جماعت کو حفاظت اسلام کیلئے اور زیادہ چوکس ہو جانے کا ارشاد موعود عليه الصلواة والسلام کی طرح حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کو بھی اسلام کی مشکلات کا غم ستائے جار ہا تھا اور ان نازک ایام میں جماعت کو بیدار اور ہوشیار کرنے کی ہرلمحہ فکر رہتی تھی اگر چہ ۱۹۲۷ء میں جماعت کو اپنی ذمہ داری کا زبر دست احساس پیدا ہو چکا تھا تا ہم حضور نے مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء کے موقعہ پر نمائندگان مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنے فرائض منصبی کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا : اس وقت اسلام ایسی مشکلات میں گھرا ہوا ہے کہ ہم ان مشکلات کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔اور جب جزوی طور پر اندازہ کرتے ہیں تو اس کا ایسا اثر دماغ پر پڑتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو تو جنون ہو جائے اس حالت میں صرف اس بات سے آرام حاصل ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام کہتا ہے کہ ان مشکلات کا انجام برا نہیں ہو گا۔اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔۔۔۔۔سوائے اس کے کوئی سہارا نہیں نہ ہمارے پاس مال ہے نہ تربیت ہے نہ تعداد کے لحاظ سے دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں جب یہ حالت ہے تو سوچ لو کہ کس قدر خشیت اور ڈرنے کا مقام ہے اور پھر کس قدر کو شش کتنے ایثار اور کیسے تو کل کی ضرورت ہے "۔" صرف ہندوستان میں اسلام کے متعلق اگر کسی کو جوش اور تڑپ کا دعویٰ ہے تو وہ ہماری جماعت ہے ایسی خطرناک حالت میں اگر ہماری جماعت کی سی کمزور جماعت بھی پوری توجہ اسلام کی حفاظت کے لئے نہ کرے تو بتاؤ پھر اسلام کی حفاظت کا اور کیا ذریعہ ہے اس میں شبہ نہیں کہ ہدایت خدا