تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 382
تاریخ احمدیت جلد ۵ 378 "جرم" کی وجہ سے ذیلداری سے علیحدہ کر دیئے گئے۔اس پر تحریک آزادی کشمیر ا د ر جماعت احمدیہ پر اکتفاء نہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں مسلمانوں کو تہس نہس کرنے کے لئے لشکر اور توپ خانے منگوائے گئے بارہ مولا میں مسلمانوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ مسجد کی دیوار میں اپنے ہاتھ سے گرادیں۔سرینگر میں ریشم خانہ کے مزدوروں کو بندوقوں کے کندوں اور سنگینوں کی نوکوں سے زخمی اور مجروح کر کے الٹا ان پر بلوہ اور بغاوت کے مقدمات قائم کئے گئے اور بیرونی دنیا کو بے خبر رکھنے کے لئے تار رکوا دئے گئے۔لیکن مظلوموں کی آہیں جو توپ و تفنگ سے زیادہ اثر رکھتی ہیں۔وہ نہ صرف آہنی دیواروں بلکہ ہمالیہ کے سر بفلک پہاڑوں کو چیرتی اور کشمیر کی وادیوں کو طے کرتی پنجاب کے میدانوں میں جس جس جگہ اور جس جس میدان پر گئیں ان لوگوں کو جن کے پہلو میں پتھر نہیں بلکہ درد سے بھرا ہوا ایک گداز دل ہے ہم نواد ہم آہنگ بنائی گئیں۔رشی نگر میں آتشزدگی قریبا ۱۹۲۷ء میں کشمیر کے موضع رغی نگر کے مسلمان باشندوں کو آتشزدگی کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا جس پر نظارت امور خارجہ قادیان نے گورنر صاحب سرینگر سے درخواست کی کہ وہ مالیہ کی ادائیگی معاف کر دیں یا اسے ملتوی کر دیں۔ریاست بھوپال کی تعزیرات میں ایک ہندو ریاستوں سے انصاف پروری کی اپیل دفعہ یہ چلی آتی تھی کہ اگر کوئی مخلص اسلام قبول کر کے پھر ارتداد اختیار کرے تو اسے تین برس تک قید یا جرمانہ یا ہر دو قسم کی سزادی جاسکتی تھی۔والٹی بھوپال نے اکتوبر ۱۹۲۸ء میں یہ قانون منسوخ کر دیا۔اخبار "الفضل " نے اس خبر پر کشمیر اور دوسری ہندو ریاستوں کے حکمرانوں کو توجہ دلائی کہ یہ ایک مسلم حکمران کی روشن ضمیری اور رعایا پروری کی تازہ ترین مثال ہے کاش وہ بھی اپنی مسلم رعایا کو مذہبی آزادی دے کر اپنے عدل شعار ہونے کا ثبوت دیں۔کشمیر اور جموں میں تعلیمی جدوجہد حضرت خواجہ محمد عمر صاحب ڈار کے فرزند خواجہ عبد الرحمن صاحب ڈار بھی صحابی تھے جو حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کے زمانہ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں پڑھتے رہے۔اور حضور علیہ السلام کی دعاؤں کی برکت سے انڈنس میں کامیاب ہوئے تھے۔خواجہ صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی نصائح پر عمل پیرا ہو کر سارے علاقے کا دورہ کیا۔مسلمانوں کو منظم کیا ان کے اختلافات رفع کرنے کی کوشش کی اور ان کو تعلیم کے فوائد بتائے۔ادھر وادی کشمیر میں خواجہ