تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 321 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 321

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 317 خلافت یہ کا اٹھار ہو ان سال گزشتہ سال (جولائی ۱۹۷۰ء میں) مجھے عزیزم مولوی محمد الدین صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کی معیت میں ایبٹ آباد اور بنگلہ جانے کا موقعہ ملا۔برادرم سید محمد بشیر صاحب پسر سید عبدالرحیم شاہ صاحب ہمیں ایبٹ آباد سے مانسہرہ اور پھر بھنگہ لے گئے۔ایک دن رات ہم نے بنگلہ میں احباب کے درمیان گزارا۔محترم سید عبد الرحیم شاہ صاحب نے گزرے ہوئے واقعات سب کے سامنے بڑی محبت سے سنائے اور بار بار کہا کہ میں حیران تھا کہ میں نے جب بھی مولوی صاحب ( خاکسار) سے اس وقت کہا کہ لوگ آمادہ فساد ہیں ہمیں حفاظت کا انتظام کرنا چاہئے تو انہوں نے یہی جواب دیا کہ اب انتظام تو اللہ تعالیٰ نے ہی کرتا ہے ہم کیا کر سکتے ہیں یہاں سے جانے کا بہر حال کوئی سوال نہیں ہے۔اس قیام کے آخر پر ہم نے وہ مقام بھی دیکھا جہاں اب سکول بن چکا ہے "۔(رساله الفرقان جنوری ۱۹۷۱ء صفحه ۵۴ تا ۵۶) اندرون ملک کے دیگر مشہور مباحثات از مباحثه دھرگ میانه تحصیل نارووال ضلع - سیالکوٹ (احمدی مناظرین مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری - مولوی ظهور حسین صاحب مولوی محمد یار صاحب عارف غیر احمدی مناظرین مولوی محمد امین صاحب و مولوی عبد الرحیم صاحب یہ مباحثہ -۳-۱۴ جنوری ۱۹۳۰ء کو مسئلہ حیات و وفات مسیح و صداقت مسیح موعود کے موضوع پر ہوا مناظرہ کے دوران ہی میں غیر احمدی مناظرین میدان مباحثہ سے چل دیئے۔مباحثہ جہلم (مابین مولوی ابو العطاء صاحب جالندهری و میر مد ثر شاه صاحب غیر مبائع) یه مباحثہ ۱۵/ مارچ ۱۹۳۱ء کو نبوت مسیح موعود کے موضوع پر ہوا تھا۔اس مناظرہ کا یہ اثر ہوا۔کہ تعلیم یافتہ طبقہ نے ہمارے فاضل مناظر کے دلائل کی معقولیت کا کھلے طور پر اظہار کیا۔- مباحثه بد و ملی ضلع سیالکوٹ: (مابین مولوی ظهور حسین صاحب و پنڈت رام چند ر صاحب دهلوی و مابین گیانی واحد حسین صاحب و پادری یوحنا صاحب) بدوملہی میں ۱۵/ مارچ ۱۹۳۱ء کو آریہ سماج نے مذاہب کانفرنس منعقد کی جس کے دوسرے روز مسجد احمدیہ میں مسلمانوں کا متفقہ جلسہ ہوا۔جس میں احمدی و غیر احمد کی علماء نے صداقت اسلام پر تقریریں کیں۔اس جلسہ کے دوران احمدی مبلغوں نے کامیاب مناظرے کئے۔- مباحثه بسراواں متصل قادیان: (مابین پروفیسر حافظ مبارک احمد صاحب و مولوی محمد حسین صاحب کولو تار روی) یہ مباحثہ ۲۹/ مارچ ۱۹۳۱ء کو الہامات مسیح موعود کے موضوع پر ہوا۔١٣٢