تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 322
تاریخ احمدیت جلد ۵ 318 خلافت ثانیہ کا اٹھار ہو ان سال - مباحثہ ہالہ ضلع حیدر آباد سندھ: (مابین مولوی مرید احمد صاحب احمدی اور مولوی عبد الکریم صاحب) یہ مناظرہ ۱۸/ اپریل ۱۹۳۱ء کو معروف تین اختلافی مسائل پر ہوا۔مباحثه بوسن ضلع ملتان: احمدی مناظر ابو البشارت مولوی عبد الغفور صاحب فاضل و مولوی ظہور حسین صاحب فاضل) یہ مناظرہ ۱۷-۱۸-۱۹ / مئی ۱۹۳۱ء کو تین دن جاری رہا۔موضوع بحث حیات و وفات مسیح، مسئلہ نبوت اور صداقت مسیح موعود تھے۔121 مباحثہ رنگ پور بنگال: جو مولوی ظل الرحمن صاحب بنگالی نے وسط ۱۹۳۱ء کے قریب ایک غیر احمدی عالم سے رنگ پور میں صداقت مسیح موعود اور حیات و وفات مسیح کے موضوع پر کیا۔جس کا سنجیدہ اور تعلیم یافتہ طبقہ پر بہت اچھا اثر ہوا۔-1+ -11 مباحثہ بٹالہ: (مابین مولوی محمد یار صاحب عارف و مولوی محمد یوسف صاحب امرتسری اور جناب ابو العطاء صاحب فاضل جالندھری و حافظ احمد الدین صاحب لکھڑوی) ۲۹-۳۰/ جون ۱۹۳۱ء کو گلاب خاں قانیاں تحصیل بٹالہ میں بالترتیب حیات و وفات مسیح اور صداقت صحیح موعود پر مناظرہ ہوا۔مباحثہ ڈگری علاقہ سندھ : (مابین بابو الله داد صاحب احمدی و مولوی عبد العزیز صاحب ملتانی مناظر اہلحدیث اور مابین مولوی محمد سلیم صاحب فاضل و عبد الرحیم شاہ صاحب) تاریخ انعقاد ۱۰-۹ جولائی ۱۹۳۱ء تھی اور موضوع بحث حیات د وفات مسیح و صداقت مسیح موعود - مباحثہ بھینی واقعہ بیٹ متصل قادیان: (مامین ابو العطاء صاحب جالندھری و پادری عبدالحق صاحب یہ مباحثہ ۱۸/ جولائی ۱۹۳۱ء کو ہوا۔اور اس میں احمدیت کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔IFA " مباحثہ سری گوبند پور: (مابین حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی و مولوی محمد یوسف صاحب امرتسری) یہ مباحثه ۲۹/ اگست ۱۹۳۱ء کو ختم نبوت " کے موضوع پر ہوا - 1 -۱۲ مباحثہ کا ہنودان تحصیل گورداسپور (مابین مولوی محمد سلیم صاحب فاضل و مولوی محمد یوسف صاحب امرتسری) تاریخ مباحثه ۱۸-۱۹ / ستمبر ۱۹۳۷ء موضوع وفات مسیح و صداقت مسیح موعود۔یہ کامیاب مناظرہ مسلسل سات گھنٹے ہوا۔۱۹۳۱ء میں جن اصحاب نے بیعت کی۔ان میں سے ڈپٹی فقیر اللہ صاحب ڈپٹی اله۔بعض نو مبایعین ایگزیکٹو انجینئر سرحد اور میر اللہ بخش صاحب تسنیم را ہوالی ضلع گوجرانوالہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔