تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 219 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 219

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 215 خلافت ثانیہ کا سترھواں سے سر میلکم بیلی گورنر صوبہ یو پی و سابق گورنر پنجاب ” میرے پیارے مولوی صاحب (امام مسجد لندن) اس کتاب کے لئے جو آپ نے امام جماعت احمدیہ کی طرف سے میرے نام بھیجی ہے میں آپ کا بہت ممنون ہوں میں جماعت احمدیہ کے حالات سے خوب واقف ہوں اور اس روح کو خوب سمجھتا ہوں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جسے لیکر وہ ہندوستان کے اہم مسائل کے حل کے لئے کام کر رہی ہے مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب میرے لئے مفید ہوگی اور میں اسے نہایت دلچسپی کے ساتھ پڑھوں گا"۔مسٹرڈ بلیو پی۔پارٹن۔میں جناب کا امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب کے ارسال کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں یہ ایک نہایت دلچسپ تصنیف ہے میرے دل میں اس بات کی بڑی وقعت ہے کہ مجھے اس کے مطالعہ کا موقع ملا ہے"۔- مسٹر آر ای ہالینڈ (انڈیا آفس) - جناب کے کتاب ارسال فرمانے کا بہت بہت شکریہ میں نے اسے بہت دلچسپ پایا ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا ہے "۔سرمون او مر۔" اس چھوٹی سی کتاب کے ارسال کے لئے جس میں مسئلہ ہند کے حل کے لئے امام جماعت احمدیہ کی تجاویز مندرج ہیں۔میں تہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کر تا ہوں سائمن کمیشن کی تجاویز پر یہی ایک مفصل تنقید ہے جو میری نظر سے گزری ہے میں ان تفصیلات کے متعلق کچھ غرض نہ کروں گا جن کے متعلق اختلاف رائے ایک لازمی امر ہے لیکن میں اس اخلاص ، معقولیت اور وضاحت کی داد دیتا ہوں جس سے کہ ہز ہولی نس (امام جماعت احمدیہ) نے اپنی جماعت کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اور میں ہر ہولی نس (حضرت اقدس - ناقل) کی۔۔باند خیالی سے بہت متاثر ہوا ہوں“۔لارڈ کریو سابق وزیر ہند لارڈ کر یو مسئلہ ہند پر امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کردہ کتاب کے ارسال کے لئے امام مسجد لندن کے بہت ممنون ہیں انہوں نے یہ کتاب دلچسپی سے پڑھی ہے"۔سرای گیٹ۔" میں کتاب ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل کے ارسال کرنے پر نہایت شکر گزار -2 ہوں اور اسے نہایت دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں"۔۔سر گریم بوور۔" میں مسئلہ ہند پر آپ کی ارسال کردہ کتاب کے لئے آپ کا بہت ممنون ہوں اور اسے نہایت دلچسپی سے پڑھوں گا گول میز کے مندوبین نے ابتداء تو بہت اچھی کی ہے یوں تو میرا خیال ہے کہ فیڈرل سسٹم کو سبھی پسند کرتے ہیں لیکن تفاصیل کے متعلق دقتیں ہیں مثلا ہندوستان کی فوجی اقوام اکثر مسلمان ہیں۔اور ہندی افواج میں اعلیٰ ترین رجمنٹیں مسلمانوں کی ہیں تو کیا یہ تجویز ہے کہ انگریز افسروں کی بجائے ہندی افسر مقرر کر دیئے جائیں ؟ میرا خیال ہے کہ ایسا نظام چل نہ سکے گا یہی میری رائے پولیس کے متعلق ہے فوج اور پولیس کا سوال ظاہر ا تو بہت آسان ہے لیکن عملاً اتنا آسان