تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 220
تاریخ احمدیت ، جلد ۵ 216 خلافت ثانیہ کا سترھواں نہیں میں یہ کتاب سر جیمز - آر- انز- سابق چیف جسٹس جنوبی افریقہ کو بھیجوں گا اور اگر آپ اجازت دیں تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اخبار کیپ ٹائمز کے ایڈیٹر کو اس کا دیباچہ شائع کرنے پر آمادہ کریں۔جنوبی افریقہ میں یہودیوں کا بڑا اثر ہے اور ریاستہائے متحدہ کے یہودیوں کے علاوہ دوسرے درجہ پر صیہون ننڈ میں چندہ دینے والے یہیں کے یہودی ہیں۔یہی صیہونی تحریک انہیں مسلمانوں کا دشمن بنائے ہوئے ہے یورپین لوگ خاص کر انگریز مسلمانوں کے حق میں ہیں اس لئے میرا جی چاہتا ہے کہ اخبار کیپ ٹائمز ہز ہولی نس کی اس تصنیف کا دیباچہ شائع کرے"۔-۱۰ سر جان کر کتاب ہندوستان کے سیاسی مسائل کاحل کی ایک جلد ارسال فرمانے کے لئے میں آپ کا بہت ممنون ہوں۔اور میں اسے بہت دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں"۔لارڈ ڈارلنگ۔لارڈ ڈارلنگ امام مسجد لنڈن کی طرف سے مسئلہ ہند کے متعلق کتاب پا کر بہت شکر گزار ہیں انہیں یقین ہے کہ اس کتاب سے انہیں بہت سی کار آمد معلومات اور تنقید ملے گی"۔سر جیمز داکر۔" مجھے ایک جلد ہندوستان کے سیاسی مسئلہ کا حل مصنفہ جناب امام جماعت احمدیہ ملی ہے میں اس کے لئے آپ کا بہت مشکور ہوں۔میں نے اس کے بعض جستہ جستہ مقامات دیکھے ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ تصنیف قابل دید ہو گی"۔۱۳ میجر آر- ای - فشری بی - ای - " آپ نے از راہ کرم مجھے مسئلہ ہند پر امام جماعت احمدیہ کی تصنیف کرده کتاب ارسال فرمائی اس کا شکریہ مجھ پر واجب ہے میں اسے بڑی دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں مجھے ہندوستان اور دو سرے ممالک میں جو تجارب حاصل ہوئے ہیں ان کی بناء پر آپ کے مقاصد سے ہمدردی ہے۔بطور ممبر انڈین ایمپائر سو سائٹی کے میں یقینا ہمیشہ اس بات کا حامی رہوں گا کہ اسلام کے متعلق جو برطانیہ کی ذمہ داری ہے وہ ہماری قوم کے اعلیٰ ترین اخلاقی فرائض میں سے ہے۔میں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال مسلمانوں میں رہ کر گزارے ہیں وہ رواداری اور مہمان نوازی اور سخاوت جو مسلمان دوسری موحد اقوام سے برتتے ہیں اسلام کے اعلیٰ معیار تعلیم کی شاہد ہے۔ہر دو مذاہب یعنی اسلام اور عیسائیت میں ایک مجانست ہے اسلام عیسائیت کی روایات کو قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس سے دونوں مذاہب میں ایک مضبوط اتحاد پیدا ہو جانا چاہئے اگر چہ میں خود عیسائی ہوں لیکن پھر بھی میں اسلامی روح کو جس نے ترقی اور تہذیب کے پھیلانے میں بڑی مدد دی ہے قدرو منزلت کی نظر سے دیکھتا ہوں"۔