تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 66
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 58 سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے سوارخ قبل از خلافت زندگی اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات سے زیادہ میری زندگی میں تغیر پیدا کرنے کا موجب نہیں ہوا۔مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات پر مجھے یوں معلوم ہوا گویا ان کی روح مجھ پر آپڑی " - 110 سفرد پلی ولدھیانہ و امرتسر اکتوبر ۱۹۰۵ء کا واقعہ ہے کہ حضرت صاجزادہ صاحب (اپنے تاتا جان حضرت میر ناصر نواب صاحب اور ڈاکٹر محمد اسمعیل کے ہمراہ دہلی تشریف لے گئے واپسی پر جب امرتسر پہنچے تو علم ہوا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام دہلی کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔اس پر وہیں سے واپس ہو کر رات کو دہلی پہنچ گئے اور الف خاں صاحب روشنائی والے کے مکان پر جا کر جو چتکی قبر مسجد رفاعی سے قریب واقع ہے حضور اقدس کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔قیام دہلی کے دوران میں جب حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام مزار مبارک حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ پر فاتحہ کے لئے تشریف لے گئے تو اور اصحاب کے علاوہ صاحبزادہ حضرت محمود ایدہ اللہ الودود بھی حضور کے ہمراہ تھے۔جیسا کہ خواجہ نظامی صاحب نے اپنے رسالہ " منادی" میں لکھا ہے کہ ”جب پہلے ملاقات ہوئی تھی تو ان کی داڑھی نہیں نکلی تھی۔اور یہ اپنے والد کے ساتھ درگاہ میں آئے تھے "۔۱۴ نومبر ۱۹۰۵ء کو آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہمراہ واپس عازم قادیان ہوئے راستہ میں پہلے لدھیانہ میں حضور علیہ السلام کا لیکچر ہوا۔پھر امر تسر میں۔امرتسر کے جلسہ میں بڑا ہنگامہ ہوا اور لیکچر کے بعد آپ حضور علیہ السلام کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے تو چاروں طرف سے پتھروں کی بوچھاڑ شروع ہو گئی۔گاڑی کی کھڑکیاں بند تھیں ان پر پتھر کرتے تھے تو وہ کھل جاتی تھیں آپ انہیں پکڑ کر سنبھالتے تھے لیکن پتھروں کی بوچھاڑ سے چھوٹ چھوٹ کر وہ گر جاتی تھیں۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة الوصیت" میں آپ کی نسبت اہم پیشگوئی والسلام نے آخر ۱۹۰۵ء میں رسالہ الوصیت تحریر فرمایا۔جس میں آپ کی نسبت ایک اہم پیشگوئی فرمائی جو اپنے وقت پر کھلی۔فرمایا۔”خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ میں تیری جماعت کے لئے تیری ہی ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا اور اس کو اپنے قرب اور وحی سے مخصوص کروں گا۔اور اس کے ذریعہ سے حق ترقی کرے گا۔اور بہت سے لوگ سچائی کو قبول کریں گے۔سو ان دنوں کے منتظر رہو۔اور تمہیں یاد رہے کہ ہر ایک کی شناخت اس کے وقت میں ہوتی ہے۔اور قبل از وقت ممکن ہے کہ وہ معمولی انسان دکھائی دے یا بعض دھوکہ دینے والے خیالات کی وجہ سے قابل اعتراض ٹھرے جیسا کہ قبل از وقت ایک کامل