تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 49
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 41 سید نا حضرت خلیفہ ربیع الثانی کے سوانح قبل از خلافت پیدائش کے میں پیدائش سے ہی احمدی تھا مگر یہ بیعت گویا میرے احساس قلبی کے دریا کے اندر حرکت پیدا کرنے کی علامت تھی"۔وسط ۱۸۹۹ء میں حضرت مسیح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ پہلا فوٹو موعود علیہ السلام کا جو پہلا گروپ فوٹو لیا گیا اس میں آپ بھی صحابہ حضرت مسیح موعود اور اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ موجود تھے۔اس پہلے فوٹو کے بعد اگلے سال خطبہ الہامیہ کی تقریب پر ا/ اپریل ۱۹۰۰ء میں عصر کے وقت دوسرا گروپ فوٹو لیا گیا تھا جس میں آپ بھی شامل تھے۔ان کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ حیات ہی میں آپ کا ایک اور فوٹو لیا گیا۔جس میں آپ کے ساتھ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد - حضرت مرزا شریف احمد حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہا اور حضرت مرز ا مبارک احمد بھی شامل ہیں اور آپ کی ایک اور تصویر بھی ملتی ہے جو ۱۹۰۴ء میں بمقام گورداسپور لی گئی تھی جس میں آپ ترکی ٹوپی پہنے اور چھڑی ہاتھ میں لئے ہوئے نظر آتے ہیں۔" تریاق القلوب" میں ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے " تریاق القلوب" میں تحریر فرمایا۔الہام یہ بتلاتا تھا کہ چار لڑکے پیدا ہوں گے اور ایک کو ان میں سے ایک مرد خدا صحیح صفت الہام نے بیان کیا ہے سو خدا تعالٰی کے فضل سے چار لڑکے پیدا ہو گئے "۔” میں نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر۔۔۔۔خبردی کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ انا نبشرک بغلام حسین یعنی ہم تجھے ایک حسین لڑکے کے عطا کر نیکی خوشخبری دیتے ہیں۔دہلی میں میری شادی ہوئی۔اور خدا نے وہ لڑکا بھی دیا اور تین اور عطا کئے "۔میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہو ا تھا جو مجھے کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی۔اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام لکھا ہوا یہ پایا کہ محمود - تب میں نے م پایا اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا " حضور نے یہ پیشگوئی دوبارہ پیش کرتے ہوئے " تریاق القلوب" ہی میں لکھا۔" محمود جو میرا بیٹا ہے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء میں اور نیز ا اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں جو سبز رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا۔پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے