تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 350
تاریخ احمدیت جلد ۴ -4 342 خلافت ثانیہ کا دسواں سال جس قصبہ میں داخل ہوں۔جس وقت وہ نظر آوے۔مندرجہ بالا مسنون دعا کم سے کم تین دفعہ خشوع اور خضوع سے پڑھیں۔نہایت مجرب اور مفید ہے۔اللهم رب السموات السبع وما اظللن و رب الارضين السبع و ما اقلان ورب الشياطين و ما اظللن ورب الرياح و ما ذرين فانا نسالك خير هذه القرية وخير اهلها وخير ما فيها و نعوذ بک من شر هذه القرية و شر اهلها وشر ما فيها۔اللهم بارك لنا فيها و ارزقنا جناها وحببنا الى اهلها وحبب صالحی اهلها الينا آمین کم سے کم تین دفعہ سمجھ کر یہ دعا مانگو رسول کریم ﷺ سے یہ مروی ہے اور میرا اس کے متعلق وسیع تجربہ ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔اے اللہ جو سات آسمانوں کا رب ہے۔اور ان کا بھی جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں۔اور جو ساتوں زمینوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں۔اور شیطانوں کا بھی اور ان کا بھی جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں۔اور ہواؤں کا بھی۔اور ان چیزوں کا بھی جن کو وہ اڑاتی ہیں۔ہم تجھ سے اس بستی کی بھلائی طلب کرتے ہیں اور اس کے باشندوں کی بھلائی بھی طلب کرتے ہیں اور ہر اس چیز کی بھلائی بھی جو اس میں پائی جاتی ہے۔اور ہم اس بستی کی ہر ایک برائی سے پناہ مانگتے ہیں۔اور اس بستی میں رہنے والوں کی برائی سے بھی پناہ مانگتے ہیں۔اور اس بستی کی ہر ایک بری شے سے پناہ مانگتے ہیں۔اے خدا اس بستی میں ہمارے قیام کو بابرکت کر۔اور اس کی نعمتوں اور بارشوں سے ہمیں متمتع کر۔اور ہماری محبت اس جگہ کے لوگوں کے دلوں میں ڈال اور ہمارے دل میں اس جگہ کے نیک لوگوں کی محبت پیدا کر۔سفر سے نکلتے ہی اپنے پاس ایک پاکٹ بک رکھیں۔جس میں سب ضروری امور لکھتے چلے جاویں۔کم سے کم دو کارڈ اور ایک لفافہ اور پنسل و چاقو بھی ہر وقت ساتھ رہیں۔جس حلقہ میں کام کرتا ہے۔وہاں پہنچتے ہی ان امور کو دریافت کریں (1) وہ کس ضلع میں ہے۔(۲) کسی تحصیل میں ہے۔(۳) وہ کس تھانہ میں ہے۔(۴) اس کا ڈاک خانہ کہاں ہے۔(۵) اس میں کوئی مدرسہ بھی ہے یا نہیں۔(۶) اس میں کوئی شفا خانہ بھی ہے یا نہیں۔(۷) اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کون ہیں اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے ؟ (۸) اس تحصیل کے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کون ہیں اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں؟ (۹) اس تھانہ میں تھانیدار اور اس کے اوپر انسپکٹر کون ہے اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں۔(۱۰) اس گاؤں میں اگر پولیس مین مقرر ہے تو وہ کون ہے اور اس کے اخلاق اور اس کا معالمہ کیسا ہے۔(11) اس کے پوسٹ آفس کا انچارج کون ہے اور چٹھی رساں کون ہے اور ان کا طریق