تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 351 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 351

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 343 خلافت ثانیه کار سوال سال اس تحریک شدھی میں کیسا ہے۔(۱۲) ڈاک وہاں کتنی دفعہ دن یا ہفتہ میں آتی ہے۔(۱۳) مدرس کون لوگ ہیں اور وہ اس تحریک میں کیسا حصہ لیتے ہیں۔(۱۴) ڈاکٹر کون ہے اور اس تحریک میں کیا حصہ لیتا ہے۔(۱۵) اس میں کوئی مسجد ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو امام ہے یا نہیں اگر ہے تو اس سے کوئی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ حلقہ کا افسر ڈپٹی کمشنر سے تحصیل کا انچارج تحصیلدار سے۔تھانہ کا انچارج تھانہ دار سے ملنے کی کوشش کرے اور بغیر اپنے کام کی تفصیل بتائے اس کی دوستی اور ہمدردی کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ذکورہ بالا دو سرے لوگوں سے بھی اپنے تعلقات اچھے بنانے کی کوشش کرے۔یاد رکھنا چاہئے کہ جس قدر نقصان یا فائدہ چھوٹے لوگوں سے جیسے پولیس مین چٹھی رسان وغیرہ سے پہنچ سکتا ہے اس قدر بڑے لوگوں سے نہیں پہنچ سکتا۔جس گاؤں میں جائے اس کے مالک اور نمبردار اور پنواری کا پتہ لے۔اگر وہ مسلمان ہوں تو ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے۔اور ان سے مدد کی درخواست کرے مگر یہ بات صاف صاف کہہ دے کہ مدد سے مراد میری چندہ نہیں بلکہ اخلاقی اور مشورہ کی مدد ہے تاکہ وہ پہلے ہی ڈر نہ جائے۔اگر کوئی شخص مالی مدد دیتا بھی چاہے تو شروع میں مدد لینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیں کہ ابھی آپ مجھ سے اور ہمارے کام سے واقف نہیں۔جب واقف ہو کر اسے مفید سمجھیں گے اور ہم لوگوں کو دیانتدار پاویں گے تب جو مدد اس کام کے لئے آپ دیں گے اسے ہم خوشی سے قبول کریں گے۔اگر وہ غیر مسلم ہوں تب بھی ان سے تعلقات دنیاوی پیدا کرنے کی کوشش کرے کہ میل ملاقات کا بھی ایک لحاظ ہو تا ہے۔۱۲ کوئی مالی مدد دے تو اسے اپنی ذات پر نہ خرچ کرے بلکہ اس کی رسید با قاعدہ دے اور پھر اصل رسید مرکزی حلقہ سے لا کر دے تالوگوں پر انتظام کی خوبی اور کارکنوں کی دیانتداری کا اثر ہو۔۱۳ سیاره زندگی بسر کرے اور اگر کوئی دعوت کرے تو شرم اور حیا سے کھانا کھا دے۔کوئی چیز خود نہ مانگے اور جہاں تک ہو سکے دعوت کرنے والے کو تکلف سے منع کرے اور سمجھا دے کہ میری اصل دعوت تو میرے کام میں مدد کرنا ہے مگر مستقل طور پر کسی کے ہاں بلا قیمت ادا کرنے کے نہ کھاوے۔-۱۴ دورہ کرتے وقت جو جو لوگ اسے شریف نظر آدیں اور جن سے اس کے کام میں کوئی مدد مل سکتی ہے ان کا نام اور پتہ احتیاط سے اپنی نوٹ بک میں نوٹ کرے تابعد ے۔تابعد میں آنے والے