تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 349
-١ جلد ٤ 341 خلافت هانیه کا دسواں سال مکرمی - السلام علیکم و رحمة الله و بركاته۔چونکہ حدایات برائے مبلغین اسلام آپ نے اپنی زندگی کا اک حصہ انسداد فتہ ارتداد کے لئے وقف کیا ہے۔میں چند ہدایات اس کام کے متعلق آپ کو دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے افسروں کے احکام کے ماتحت پوری طرح ان ہدایات پر عمل کریں گے۔وہ ہدایات یہ ہیں۔اللہ تعالی کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیت اور محض ابتغاء لوجہ اللہ اس کام کا ارادہ کریں۔گھر سے نکلیں تو دعا کرتے ہوئے اور رب ادخلني مدخل صدق و اخر جنی مخرج صدق و اجعل لي من لدنک سلطانا نصیر ا کہتے ہوئے نکلیں۔اور بہت استغفار کرتے جائیں۔کہ خدا تعالی کمزوریوں پر پردہ ڈال کر خدمت دین کا کوئی حقیقی کام لے لے۔سورہ فاتحہ اور درود کا بہت درد رکھیں۔نمازوں کے بعد تشبیح - تحمید اور تکبیر ضرور کریں۔اور کچھ دیر خاموش بیٹھ کر ذکر الہی کریں کہ ایسے اوقات میں یہ نسخہ نور قلب پیدا کرنے میں بہت مفید ہوتا ہے۔ا بھاشا کے الفاظ سیکھنے اور ان کے استعمال کرنے کی طرف خاص توجہ کریں کہ تبلیغ کا آلہ زبان ہے۔زبان نہ آتی ہو تو تبلیغ بے اثر ہو جاتی ہے۔پس بھاشا جو ان لوگوں کی زبان ہے۔اس کے سیکھنے کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے۔اس میں جس قدر کوشش کریں گے۔اسی قدر تبلیغ زیادہ موثر ہوگی۔اور جس قدر تبلیغ زیادہ مؤثر ہوگی اسی قدر ثواب کا زیادہ موقع ملے گا۔(ب) اسی طرح جس قوم سے مقابلہ ہو۔اس کے مذہب اور طریق سے پوری واقفیت نہ ہو تو نے مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔پس اگر آریوں کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو مرکز سے ان کے متعلق ضروری معلومات اور حوالوں کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کرلیں۔اور اسلام پر ان کے اعتراضوں کے جواب بھی۔اور ان کو بار بار پڑھ کر یاد کرتے رہا کریں۔راستہ میں لوگوں سے ہرگز فخریہ طور پر باتیں نہ کرتے جاویں۔فخر انسان کو نیکی سے محروم کر دیتا ہے اور سیاست بھی اس کا نقصان پہنچتا ہے۔دشمن کی توجہ اس طرف پھر جاتی ہے اور وہ ہوشیار ہو جاتا ہے۔اگر پہلے سے آپ کی جگہ مقرر ہے۔تو جو جگہ مقرر ہے۔اس جگہ جاکر مبلغ سے چارج با قاعدہ لے لیں۔اور اس سے سب علوم ضرور یہ حاصل کرلیں۔اور اگر جگہ مقرر نہیں تو پھر مرکز میں جاکر افسر اعلیٰ سے ہدایات حاصل کریں۔