تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 348
340 خلافت مانیہ کا دسواں سال براہمن بادشاہوں کے مظالم کا نقشہ۔جہاں تک ہو سکے ایک قانون دان آدمی بھی ساتھ ہونا چاہئے تاکہ اگر کوئی بیچ ڈال کر روکیں ڈالی جائیں تو فوری اور معتبر مشورہ ہو سکے۔-19 کچھ آدمی دفتری کام کرنے کی قابلیت رکھنے والے بھی چاہئیں تا اس کام کو اچھی طرح سنبھال سکیں۔کچھ آدمی آریوں کے ارادوں کا پتہ لگانے کے لئے مقرر ہونے چاہئیں۔کام کرنے والوں کو چاہئے کہ مناسب مقامات کو دیکھ کر اسے حلقہ تجویز کریں جہاں سے آسانی سے ایک حلقہ کی نگرانی ہو سکے۔یہ مقام ان تمام جنات سے جو ہدایات نمبر اول میں درج ہیں مناسب ہو۔چاہئیے کہ کام کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ایک حصہ جماعت کا ان لوگوں میں کام کرے جن میں آریہ اپنا جال پھیلا چکے ہیں دوسرا حصہ ان لوگوں میں کام کرے جن میں ابھی تک انہوں نے قطعا جال نہیں پھیلایا یا پھیلایا ہے تو اس میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے۔رد پید چاہئے کہ بنک میں جمع رہے۔مگر سو دو سو روپیہ ہر حلقہ کے افسر کے نام سے اس جگہ کے سیونگ بنگ میں جمع کر دیا جائے جس سے بوقت اشد ضرورت اسے روپیہ نکالنے کی اجازت ہو۔۲۲ روپیہ کے خرچ میں کفایت کو مد نظر رکھنا چاہئے اگر کسی افسر سے بے احتیاطی ہوئی تو اس کا اسے ذمہ دار قرار دیا جائے گا مگر یاد رہے کہ ذمہ داری سے ڈر کر کام میں سستی نہیں کرنی چاہئے ذمہ داری اٹھائے بغیر انسان تعریف اور ثواب کا مستحق نہیں بنتا۔حدایات برائے مبلغین اسلام (سیدنا حضر خلیفتہ المی الثانی کی رقم فرمودہ اہم ہدایات مطبوعہ ٹریکٹ کی صورت میں دی جاتی تھیں) جو انسداد وارتداد کے جہاد میں شامل ہونے والے ہر مجاہد کو اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر