تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 7 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 7

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 7 ات خلیفتہ اسیح قبر یح الثانی کے سواتی قبل از خلافته گو پیشگوئی مصلح موعود کی آخری میعاد نو سال مقرر تھی مگر سید نا حضرت محمود احمد (خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی بشیر اول (متوفی ۴/ نومبر ۱۸۸۸ء) کی وفات کے بعد بہت جلد پیدا ہو گئے۔جو حضرت ام المومنین کے صبر و رضا کا نتیجہ تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک بار فرمایا۔" ہمارے گھر میں اس قدر التزام نماز کا ہے کہ جب پہلا بشیر پیدا ہوا تھا اس کی شکل مبارک سے بہت ملتی تھی۔وہ بیمار ہوا۔اور شدت سے اس کو بخار چڑھا ہوا تھا۔یہاں تک کہ اس کی حالت نازک ہو گئی۔اس وقت نماز کا وقت ہو گیا۔تو انہوں نے کہا میں نماز پڑھ لوں۔ابھی نماز ہی پڑھتے تھے کہ بچہ فوت ہو گیا۔نماز سے فارغ ہو کر مجھ سے پوچھا کہ کیا حال ہے میں نے کہا اس کا تو انتقال ہو گیا۔اس وقت میں نے دیکھا کہ انہوں نے بڑی شرح صدر کے ساتھ کیا۔انا للہ وانا الیه راجعون۔اسی وقت میرے دل میں ڈالا گیا کہ اللہ تعالٰی ان کو نہیں اٹھائے گا جب تک اس بچہ کا بدلہ نہ دے لے۔چنانچہ اس کے فوت ہونے کے قریباً چالیس دن بعد محمود پیدا ہوا"۔سید نا حضرت محمود ایدہ اللہ تعالیٰ کی ولادت پر حضرت اشتهار " "تحمیل تبلیغ امین اطلاع مسیح موعود علیہ السلام نے ایک تو اپنے بعض مخلص احباب مثلاً چوہدری رستم علی صاحب مدار ضلع جالندھر اور مولوی عبد اللہ صاحب سنوری کو اپنے قلم مبارک سے بطور اطلاع خطوط لکھے۔دوسرے ”تحمیل تبلیغ کا اشتہار شائع فرمایا جس میں بیعت کی دس شرائط تحریر کر کے پہلی مرتبہ بیعت کی دعوت عام دی۔اس طرح سید نا حضرت محمود المصلح الموعود کی ولادت باسعادت کے ساتھ ہی جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔اسی اشتہار میں حضور نے نو مولود کی بشارت بھی دی اور تحریر فرمایا۔خدائے عزو جل نے جیسا کہ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء د اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے اپنے لطف و کرم سے وعدہ دیا تھا کہ بشیر اول کی وفات کے بعد ایک دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہو گا۔اور اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ وہ اولوالعزم ہو گا اور حسن و احسان میں تیرا نظیر ہو گا۔وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔سو آج ۱۲ / جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق ۹/ جمادی الاوٹی ۱۳۰۶ھ روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر میں بفضلہ تعالی ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے۔جس کا نام بالفعل محض تفاؤل کے طور پر بشیر اور محمود بھی رکھا گیا ہے اور کامل انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائے گی مگر ابھی تک مجھ پر یہ نہیں کھلا کہ یہی لڑکا مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے یا وہ کوئی اور ہے لیکن میں جانتا ہوں اور محکم یقین سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق مجھ سے معاملہ کرے گا اور اگر ابھی اس موعود لڑکے کے پیدا ہونے کا وقت نہیں آیا تو دوسرے وقت میں وہ ظہور پذیر ہو گا اور اگر