تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 169
161 خلافت ثانیہ کا پہلا سال کو اوپر کر دیا گیا۔جب وہ احمدی انگریز کمانڈر کے پاس پہنچا۔تو انگریز کمانڈر نے کہا۔واقعی تمہارے ساتھ ظلم ہوا ہے تم درخواست لکھ کر لاؤ۔لیکن جب وہ احمدی درخواست لے کر افسر کے پاس گیا تو اس نے درخواست اپنے پاس رکھ لی اور اسے اوپر نہ بھیجوایا کئی دن کے بعد دفتر والوں نے بتایا کہ شملہ سے آرڈر آگیا ہے کہ کوئی اپیل اس کے خلاف او پر نہ بھجوائی جائے۔والیہ بھوپال کے نام تبلیغی خط حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالی نے ۱۹/ ستمبر ۱۹۱۴ء کو نواب سلطان جہاں بیگم والیہ بھوپال کے نام ایک تبلیغی خط لکھ کر حضرت میاں معراج دین صاحب عمر کے ہاتھ بھیجا اور اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس نشان کا خاص طور پر تذکرہ کیا جو بھوپال میں نواب صدیق حسن خاں کی ذات سے پورا ہوا اور یہ پیشکش کی کہ اگر وہ چاہیں تو علماء سلسلہ کو چند روز کے لئے بھوپال بھجوا دیا جائے تاوہ سلسلہ کے مفصل حالات سامنے رکھ سکیں۔خلیفتہ المسلمین ترکی کو انتباہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے 19 نومبر ۱۹۱۴ء کو ایک مضمون میں ترکی کے شامل جنگ ہونے کو ” بے سبب" اور "بے وجہ " قرار دیتے ہوئے خلیفتہ المسلمین ترکی کی نام نہاد خلافت کے خاتمہ سے متعلق حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی کا پر زور اعلان فرمایا 1 منارۃ المسیح کی تکمیل ۲۱۳ ۲۱۲ منارة المسیح کی تعمیر اخراجات کی وجہ سے اب تک رکی ہوئی تھی حضور ایدہ اللہ تعالی نے ۲۷/ نومبر ۱۹۱۴ء کے خطبہ میں مخلصین کو تحریک فرمائی کہ وہ منار کی تکمیل میں حصہ لیں۔حضرت مسیح موعود نے اس کی تکمیل سے بہت سی برکات کے نزول کی پیشگوئی فرمائی ہے ممکن ہے اللہ تعالٰی اس کی بدولت ہمارے موجودہ ابتلاؤں کو دور کر دے خطبہ جمعہ کے بعد حضور نے منار کی اس عمارت پر اپنے دست مبارک سے اینٹ رکھی جو نا تمام تھی بظاہر حالات بہت مخدوش تھے۔مگر اللہ تعالٰی کے فضل سے حضرت خلیفہ المسح الثانی کی توجہ اور مخلصین کی قربانیوں سے دسمبر ۱۹۱۵ ء میں منار قریباً مکمل ہو گیا۔اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی اجازت خاص سے حضرت چوہدری مولا بخش صاحب (والد بزرگوار ڈاکٹر شاہ نواز خان صاحب) کی طرف سے یادگاری پتھر نصب کیا گیا۔فروری ۱۹۲۳ء میں اس پر گیس کے ہنڈے نصب ہوئے۔۱۹۲۹ء میں منارۃ المسیح پر گھڑیاں لگانے کے لئے ویسٹ اینڈ واچ کمپنی سے خط و کتابت کی گئی۔۱۹۳۰ء میں منار پر لمپ لگائے گئے اور ۱۹۳۱ء میں ٹاور کلاک آیا - اکتوبر ۱۹۳۵ء میں منارة المسیح پر بجلی کے لئے وائرنگ کی منظوری دی گئی 2 ۲۲۰ KIA