تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 99 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 99

تاریخ احمد نت - جلد ۴ 91 سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے موانع قبل از خلافت آپ نے نئے اور اچھوتے انداز سے قلم اٹھایا تھا۔یہ مضمون بعد کو کتابی شکل میں بھی شائع کر دیا گیا ہے۔تازہ ملکی حالات پر شذرات لکھنا بھی الفضل کی مستقل پالیسی میں شامل تھا۔اسی طرح آپ کے زمانہ ادارت میں جو اہم تحریکات اٹھیں یا قومی و ملی مسائل پیدا ہوئے ان سب میں آپ نے کمال فراست اور بالغ نظری سے مسلمانان ہند کی رہنمائی فرمائی۔اس تعلق میں آپ کے بعض قیمتی اداریے حسب ذیل ہیں۔گور نمنٹ اور حجاج"۔اپنے مشاہدات کی بناء پر حجاج کی مشکلات پر تبصرہ اور اس کا حل) السنہ شرقہ کی بے قدری - (علمائے السنہ شرقیہ کے گریڈ میں اضافہ کی اپیل)۔مسجد کانپور۔(حضرت خلیفہ اول نے اس مضمون کی نسبت فرمایا۔" جزاک اللہ احسن الجزاء خوب لکھا ہے کچھ زائد شائع کردو") -A الد اصطلاحات شرعیہ کی ہتک۔(مجاہد غازی مهدی ولی د عالم اور شہید کی شرعی اصطلاحات کے غلط استعمال پر نقد و تبصرہ) بین الاقوامی طبی کانفرنس" (لندن کی ایک طبی کانفرنس کی خدمت خلق سرگرمیوں پر اظہار مسرت اور مسلمان ممبر کی عدم موجودگی پر اظہار تاسف) " مسلمانوں کی سیاست" - قرون اولیٰ کے مسلمان سیاست دانوں کا بیسویں صدی کے شورش پسندوں سے مقابلہ ) " دہلی میں امن کا نفرنس“۔(مسلم زعماء کی قیام امن کانفرنس کے مقاصد کی پر زور تائید اور راہ اعتدال اختیار کرنے کی تحریک) یونیورسٹی احتیاط کرے"۔بی۔اے کے کورس میں مسلم آزار فقرات کے خلاف احتجاج) گائے کی قربانی" - ( آنحضرت ﷺ کی طرف گائے کے گوشت کو مضر ثابت کرنے کے لئے ایک جعلی حدیث منسوب کرنے کی مخالفت) " انتہا پسند اور اعتدال پسند گروہ۔(ہندوستانی مسلمانوں کی سیاست پر بے لاگ تبصرہ) میڈیکل کالج کے طلباء کی سٹرائیک"۔(احمدی طلبہ کو سڑا ئیک سے الگ رہنے کا مشورہ اور پرنسپل کے ناروا رویہ پر حکومت کو دخل دینے کی اپیل) ان مضامین کے علاوہ خلافت اولی" کے عہد میں آپ کے قلم سے الفضل میں اور بھی بہت سے مضامین شائع ہوئے یہ سب مضامین بھی نہایت قیمتی اور نئے تقاضوں کے مطابق بڑے ہی ضروری اور شہرت دوام کے حامل ہیں۔مگر ہم طوالت کے خوف سے صرف چند عنوانات ہی درج کرنے پر اکتفا