تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 98
¡ تاریخ احمد بیت - جلد ۴ 90 سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے موانع قبل از خلافت ان سفروں کے علاوہ آپ اسی سال حضرت خلیفتہ المسیح اول کے ۱۹۱۲ء کی دوسری خدمات ساتھ لاہور بھی گئے جہاں شیخ رحمت اللہ صاحب مالک انگلش ویر ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ احمد یہ بلڈ نگس میں لیکچر بھی دیا۔نوجوانوں میں عربی زبان کا TAY PAO شوق پھیلانے کی طرف بھی توجہ فرمائی۔نیز ایک ٹریکٹ ”جواب اشتہار جناب غلام سرور صاحب کانپوری" کے نام سے شائع فرمایا۔اس سال کی ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ مولوی محمد الدین صاحب فوق مؤرخ کشمیر نے " اخبار نویسوں کے حالات " پر ایک کتاب شائع کی۔جس میں اور مشہور اخبار نویسوں کے علاوہ آپ کے حالات بھی درج کئے۔ایک غیر احمدی صحافی کی ملاقات امرتسر کے ایک غیر احمد ی صحافی جناب محمد اسلم صاحب قادیان آئے اور آپ سے بھی ملاقات کی۔اور اپنے تاثرات ان الفاظ میں لکھے۔" صاجزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب سے بھی مل کر ہمیں از حد مسرت ہوئی۔صاحبزادہ صاحب نہایت ہی خلیق اور سادگی پسند انسان ہیں علاوہ خوش خلقی کے کہیں بڑی حد تک معاملہ فہم و مدبر بھی ہیں۔علاوہ دیگر باتوں کے جو گفتگو صاجزادہ صاحب موصوف کے اور میرے درمیان ہندوستان کے مستقبل پر ہوئی اس کے متعلق صاجزادہ صاحب نے جو رائے اقوام عالم کے زمانہ ماضی کے واقعات کی بناء پر ظاہر فرمائی وہ نہایت ہی زبر دست مدیرانہ پہلو لئے ہوئے تھی۔صاحبزادہ صاحب نے مجھ سے از راہ نوازش بہت کچھ ہی مخلصانہ پیرائے میں یہ خواہش ظاہر فرمائی کہ میں کم از کم ایک ہفتہ قادیان میں رہوں اگر چہ بوجوہ چند در چند میں ان کے ارشاد کی تعمیل سے قاصر رہا۔مگر صاحبزادہ صاحب کی اس بلند نظرانہ مہربانی و شفقت کا از حد مشکور ہوں صاحبزادہ صاحب کا زہد و تقویٰ ادران کی وسعت الخیالانہ سادگی ہمیشہ یاد رہے گی " 12- اخبار " الفضل " کی ادارت آپ نے سلسلہ کی ضروریات کے پیش نظر وسط جون ۱۹۱۳ء میں قادیان سے ایک نیا اخبار الفضل جاری فرمایا۔جس کے TAZ پہلے نمبر کے لئے حضرت خلیفہ اول نے بھی اسلامی اخبارات کے لئے دستور العمل" کے عنوان سے ایک خاص مضمون لکھا۔الفضل میں حضرت خلیفہ اول کے خطبات و تحریرات اور سلسلہ احمدیہ کی خبروں کے علاوہ "سیرت النبی» "الاسلام" تصدیق المسيح"۔"امر بالمعروف"۔"مذاکرات"۔" عالم اسلامی"۔" ممالک غیر میں تبلیغ اسلام "۔" الاخبار و الآراء"۔اور تادیب النساء کے مستقل عنوان کے تحت علمی تاریخی تبلیغی اور تربیتی مضامین شائع ہوتے تھے۔"سیرت النبی" کے موضوع پر