تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 570 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 570

تاریخ احمد بہت۔جلد ۳ 562 حضرت خلیفتہ المسیح الاول" کی سیرت طیبہ قادیان پہنچ گئے۔صبح کی نماز آپ ہی نے کرائی۔حضرت مسیح موعود نے بھی آپ کے پیچھے نماز پڑھی۔آپ نے عرض کیا کہ میں رات کو بغیرت واپس پہنچ گیا۔لیکن کسی قسم کی تکلیف کی طرف مطلق اشارہ SAY- A IAL نہ فرمایا۔حضرت خلیفہ اول کے بھتیجے مولوی دوست محمد صاحب بیمار تھے۔حضرت خلیفہ اول ایک دن کے لئے حضور کی اجازت لے کر میانی تشریف لے گئے اور صرف ایک دن رہ کر واپس قادیان چلے آئے۔بعض لوگوں نے عرض بھی کیا کہ حضور ایک رات تو قیام فرما ئیں۔آپ نے فرمایا۔ہمیں اپنے مرشد کی طرف سے رات رہنے کی اجازت نہیں۔حضرت خلیفہ اول کو اسہال کا عارضہ تھا۔حضرت کی طرف سے تقریر کا حکم ملا۔چنانچہ اسی وقت باہر چلے آئے اور قریبا تین گھنٹہ تک تقریر کی۔ایک دفعہ خطبہ کے دوران میں آپ کو حضرت مسیح موعود کا پیغام ملا۔آپ نے خطبہ بند کر دیا اور حضور کی خدمت میں حاضر ہونے کے بعد واپس آئے اور بقیہ خطبہ مکمل کیا۔اسی طرح ایک دفعہ آپ نماز توڑ کر حضور کی خدمت میں پہنچے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فصل الخطاب " اور " تصدیق براہین احمدیہ " کے مجاہدہ کے علاوہ ایک کوڑھی کے علاج کا بھی مجاہدہ بتایا۔چنانچہ آپ نے اس کی پوری پوری تعمیل کی۔کوڑھی نے کچھ لیت ولعل کی۔مگر آپ نے فرمایا۔میں مجبور ہوں کیونکہ امام کا حکم ہے۔شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی سے حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ فرمایا۔کہ آپ جب حضرت اقدس کی مجلس میں بیٹھا کریں تو کثرت سے درود پڑھتے رہا کریں۔اس سے بہت بڑا رو حانی فائدہ ہو گا۔پھر فرمایا۔میں نے آج کی مجلس میں قریبا پانچ سو بار درود شریف پڑھا ہے۔ایک دفعہ حضرت ام المومنین نے حضرت کو کہلا بھیجا کہ فورا آکر میری فصد کر دیں۔آپ نے جواب دیا۔کہ اس موسم اور اس مرض میں اطباء فصد منع کرتے ہیں۔اس کے بعد خادمہ دوبارہ آئی اور پیغام دیا کہ حضرت صاحب نے فرمایا ہے کہ آپ فصد کر دیں۔اس پر حضرت خلیفتہ المسیح اول نے فی الفور اپنا نشتر اور سامان سنبھالا اور جا کر فصد کردی۔حضرت مسیح موعود نے اپنے خادم میاں جان محمد صاحب مرحوم کا جنازہ بہت دیر تک پڑھایا حضرت IAM خلیفہ اول نے کہا کہ میرے دل میں حسرت ہے کہ اے کاش! میرا جنازہ ہو تا۔آپ ادب کے خیال سے حضرت صاحب کی مجلس میں پیچھے ہٹ کر بیٹھتے تھے۔حالانکہ دوسرے لوگ شوق صحبت میں آگے بڑھ بڑھ کر اور حضرت صاحب کے قریب ہو کر بیٹھتے تھے۔ولكل وجهة