تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 331 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 331

تاریخ احمد بیت - جلد ۳ 323 قادیان میں متعدد پبلک عمارتوں کی تعمیر آپ اسٹیشن پر تشریف لے گئے۔جماعت احمدیہ کے بھی افراد اپنے مقدس امام کو الوداع کہنے کے لئے ساتھ تھے آپ ریل پر سوار ہو کر ۲۸/ جولائی کی صبح کو بوقت چھ بجے لاہور وارد ہوئے۔حسب معمول بہت سے دوست آپ کے استقبال کے لئے موجود تھے۔احباب لاہور نے واپسی پر بھی پہلے کی طرح خلوص و محبت کا اظہار کیا۔مستری محمد موسیٰ صاحب نے آپ کی اور آپ کے خدام کی دعوت کی۔چنانچہ آپ کھانا کھا کر انار کلی میں سے قیام گاہ کی طرف تشریف لائے رستہ میں آپ میاں چراغ دین صاحب کی درخواست پر ان کی دکان " عزیز ہاؤس میں تشریف لے گئے۔یہاں ان کے بھائی میاں عبد العزیز صاحب مغل اور میاں محمد سعید صاحب سعدی کام کرتے تھے۔اس موقعہ پر آپ نے فرمایا۔دکان چلانے کے واسطے ہمت استقلال ، دیانت ، ہوشیاری عاقبت اندیشی اور امانت کی ضرورت ہے نیز فرمایا لکھا ہے کہ اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو ایک ہزار حرفہ سکھایا تھا یورپ میں بہت ترقی ہے مگر ہنوز ہزار تک نوبت نہیں پہنچی۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ تجارت میں ۱۹ حصہ منافع ہے باقی ایک حصہ دیگر حرفوں میں ہے۔حدیث میں یہ بھی لکھا ہے تجارت کے واسطے مغربی ممالک میں جاؤ۔قیام لاہور کے دوران آپ نے جمعہ بھی پڑھایا اور ۳۱ / جولائی کی صبح کو احمد یہ بلڈ نگس کے میدان میں ایک پبلک تقریر فرمائی۔اس پر معارف تقریر کا مضمون تھا " اسلام اور دیگر مذاہب" بعد ازاں آپ مع خدام لاہور سے بذریعہ ریل بٹالہ روانہ ہوئے اور اسی دن ۳۱ / جولائی ۱۹۱۰ ء کی شام کو بخیریت قادیان پہنچ گئے۔اس سفر میں حکیم محمد عمر صاحب فیروز پوری نہ صرف حضور کی خدمت میں نہایت محبت و اخلاص سے حاضر خدمت رہے۔بلکہ دیگر تمام رفیقان سفر کو ہر ممکن سہولت اور آرام پہنچانے میں کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہ کیا۔حکیم صاحب موصوف ان دنوں حضرت کے ان وفادار اور خدمت گذار دوستوں میں سے تھے۔جن کی خدمت پر بڑے بڑے بزرگ رشک کرتے تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود حضرت خلیفتہ المسیح اول کے سفر ملتان کے دوران ۲۹ جولائی ۱۹۱۰ء کو جمعہ آیا تھا جو لاہور احمد صاحب کا سب سے پہلا خطبہ جمعہ DA میں حضرت خلیفہ اول نے اور قادیان میں آپ کی قائم مقامی میں امیر مقامی کی حیثیت سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے پڑھا۔یہ حضرت صاحبزادہ صاحب کا سب سے پہلا خطبہ جمعہ تھا اس خطبہ میں آپ نے قرآنی آیت أن الله يامر بالعدل والاحسان و ایتای ذی القربى وينهى عن الفحشاء والمنكر و البغى (محل ع۱۳) کی مختصر مگر لطیف تفسیر بیان فرمائی۔