تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 10
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 10 حضرت خلیفہ اول اور آپ کا عہد خلافت خواجہ صاحب نے بیان کیا کہ جن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آخری بار لاہور میں تشریف فرما تھے میں نے خواب میں دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب ڈاکٹر میرزا یعقوب بیگ صاحب اور تین چار ہمارے اور دوست اور میں گرفتار ہو گئے ہیں اور ہم پر الزام یہ ہے کہ ہم نے بغاوت کی ہے چنانچہ ہمیں عدالت میں حاضر کیا گیا۔میں نے خواب میں خیال کیا کہ ہمیں بادشاہ کے حضور پیش کیا گیا ہے۔میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ حضرت مولوی نور الدین صاحب تخت شاہی پر جلوہ افروز ہیں۔آپ نے ہمیں مخاطب کر کے فرمایا تم نے ہمارے خلاف بغاوت کی ہے۔بتاؤ تمہیں کیا سزا دی جائے۔میں نے کہا اب آپ کا راج ہے آپ جو چاہیں حکم صادر فرما ئیں۔اس پر حضرت مولوی صاحب نے فرمایا ہم تمہیں ملک بدر کرتے ہیں۔بیدار ہونے پر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضری کا موقعہ ملا تو میں نے اپنا خواب حضور کی خدمت میں گذارش کیا۔آپ نے فرمایا شاہی قیدی ہونا کوئی بری بات نہیں پھر میں حضرت مولوی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں اپنا خواب سنایا۔وہ سن کر چند منٹ تو سر جھکائے خاموش رہے پھر کہا کسی اور سے ذکر نہ کرنا۔چند دن بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہو گیا۔میں حضرت مولوی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی۔حضرت میرا وہ خواب پورا ہو گیا۔میری بیعت قبول فرمائیے۔آپ نے کہا نہیں نہیں قادیان چل کر مشورہ کریں۔حضرت ام المومنین سے دریافت کریں۔میاں محمود سے مشورہ کریں۔نواب محمد علی خاں۔میر ناصر نواب سے مشورہ کریں۔قادیان پہنچنے کے بعد فورا مشورہ ہوا۔اور حضرت مولوی صاحب کا انتخاب بطور خلیفتہ المسیح الموعود عمل میں آیا۔کچھ عرصہ کے بعد میں نے پھر خواب میں دیکھا کہ ہم وہی لوگ پھر گرفتار ہو کر مولوی صاحب کے روبرو پیش کئے گئے ہیں۔آپ نے فرمایا تم لوگوں نے پھر ہمارے خلاف بغاوت کی ہے ہم حکم دیتے ہیں کہ تمہارے سرکاٹ دیئے جائیں۔چنانچہ ہمیں متقل میں لے جایا گیا اور جب بھی میں اس نظارے کو یاد کرتا ہوں جب جلاد نے ایک ہیبت ناک کلہاڑے کے دار سے میرا سر میرے تن سے جدا کر دیا تو مجھ پر دیسی ہی وحشت طاری ہو جاتی ہے جیسی خواب میں طاری ہوئی تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی وفات سے چند دن پیشتر شیخ نور احمد صاحب نے جو خواجہ صاحب کے خشی رہ چکے تھے اور بعد میں انگلستان پہنچ کر خواجہ صاحب کے مدد گار کے طور پر ان کے ساتھ دو کنگ میں رہائش رکھتے تھے خواب میں دیکھا کہ رسول اللہ اللہ کا وصال ہو گیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضور" کے خلیفہ مقرر ہوئے ہیں۔شیخ نور احمد صاحب نے خود ہی اس خواب کی تعبیر بیان کی کہ حضرت خلیفتہ المسیح اول کی وفات قریب ہے اور ان کے بعد جناب صاحبزادہ میرزا بشیر الدین