تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 578
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۵۴۳ سید نا حضرت مسیح موعود کا وصال مبارک جنازه و تدفین لاہور میں آپ پیغام صلح لکھ رہے تھے چونکہ وہاں مسافرت کا مقام تھا۔جلد واپس آنے کا بھی خیال تھا پیغام صلح کے لیکچر کی بڑے زور شور سے تیاری ہو رہی تھی۔اشتہار شائع ہو گئے مضمون بہت زبردست تھا۔غیر قومیں مخاطب تھیں اس واسطے بہت توجہ سے آپ اس مضمون کے لکھنے میں مصروف ہوئے اور رات دن اسی کام میں لگے رہتے۔شام کی سیر بھی ترک کی ہوئی تھی۔کئی روز تک متواتر کام کرتے رہے۔آخری دن جس دن مضمون ختم ہوا تو فرمایا آج ہم نے اپنا کام ختم کیا اس شام کو سیر کے واسطے بھی تشریف لے گئے مگر طبیعت پر اس محنت کی کوفت کا اثر نمایاں تھا۔عصر کی نماز میں ایک ملاں نے مباحثہ کارنگ اختیار کیا۔اس کو آپ بہت سمجھاتے رہے جب اس نے بہت ضد کی تو بالا خر فرمایا کہ ہم تو اپنا کام پورا کر چکے ہیں اب تم جاؤ جو تمہارا جی چاہے کرتے پھرو۔اسی رات کو عشاء کے قریب آپ پر وہی دوران سر اور ہاتھ پاؤں کے سرد ہونے کا دورہ پڑا۔اور اسمال ہوا۔پہلے اس کو اکثر نے معمولی سمجھا اور علاج معالجہ ہو تا رہا۔مگر طبیعت ساعت بساعت زیادہ خراب ہوتی گئی۔فجر کی نماز کے وقت میں پاؤں دبارہا تھا۔صاحبزدہ محمود احمد صاحب سرہانے بیٹھے تھے۔تب آپ نے آہستگی سے فرمایا " نماز " صاحبزادہ صاحب نے خیال کیا کہ مجھے نماز پڑھنے کے واسطے فرماتے ہیں انہوں نے عرض کی کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے آپ نے پھر فرمایا " نماز" اور دونوں ہاتھوں کو سینے پر رکھا تب ہم نے جانا کہ خود نماز پڑھتے ہیں۔اس کے بعد جلد آپ کو بے ہوشی ہوئی اور اپنے خدا سے جاملے۔اس دنیا میں آپ کا آخری کام بھی خدا کی عبادت ہی تھا۔میں آپ کے قدموں میں حاضر تھا۔" et حضرت سیدہ نواب حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا ایک ایمان افروز خواب مبارکہ بیگم صاحبه مد ظلہ العالی کا بیان ہے کہ "آپ (سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام ناقل) وسط صحن میں بستر پر بیٹھ کر آخری شام دیر تک (پیغام صلح کا ناقل) مضمون لکھتے رہے تھے۔آپ کے چہرہ مبارک پر ایک خاص جوش اور ایک خاص سرخی تھی اور قلم معمول سے زیادہ تر تیز تھا۔مجھے اس وقت آپ کے بیٹھ کر اس انہماک اور تیزی سے لکھنے پر اپنا خواب یاد آیا تھا جو میں آپ کو سنا چکی تھی اور و ہم آیا جس کو بار بار دل سے دور کرنے کی کوشش کی تھی۔یہی خیال آتا تھا کہ اس خواب میں آپ اسی طرح بستر پر بیٹھے اس رنگ میں لکھ رہے تھے میں نے لاہور آنے سے کچھ عرصہ ہی پہلے خواب دیکھا تھا کہ میں نیچے اپنے صحن میں ہوں اور گول کمرہ کی طرف جاتی ہوں تو وہاں بہت سے لوگ ہیں جیسے