تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 551 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 551

تاریخ احمد میت - جلد ۲ ۵۱۶ حضرت مسیح موعود کے مبارک دور کا آخری سالانہ جلسہ تحریر کو با قاعدہ رجسٹری کروا کے اس پر شہادتیں ثبت کروادیں جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ حضرت نواب صاحب موصوف کی جائداد سرکار انگریزی کے علاقے میں واقع نہ تھی بلکہ ایک ریاست میں تھی اور اس کے متعلق تنازعات اور پیچیدگیاں پیدا ہونے کا احتمال ہو سکتا تھا اس لئے مہر نامہ کو بقاعدہ رجسٹری کروانا ضروری خیال کیا گیا۔دوسرے ریاست مالیر کوٹلہ میں بیوی قانوناً محروم الارث ہوتی ہے لہذا نواب صاحب موصوف کی جائداد میں شرعی لحاظ سے جتنا حصہ حضرت سیدہ موصوفہ کا متعین ہوتا تھا اسی کے مطابق مہر تجویز کر دیا گیا۔نکاح کی مبارک تقریب میں شمولیت کے لئے لاہور کے میاں چراغ دین صاحب، ڈاکٹر حکیم نور محمد صاحب، حکیم محمد حسین صاحب قریشی، بابو غلام محمد صاحب ، مستری محمد موسیٰ صاحب، شیخ رحمت اللہ صاحب خواجہ کمال الدین صاحب اور خلیفہ رجب دین صاحب اور بعض دیگر احباب بھی قادیان پہنچ گئے۔رخصتانه رخصتانہ کی تقریب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد ۱۴/ مارچ ۱۹۰۹ء کو بروز اتوار منعقد ہوئی۔حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کا بیان ہے کہ ر خصمانه نهایت سیدھی سادھی طرز سے ہوا۔مبارکہ بیگم صاحبہ کے آنے سے پہلے مجھ کو حضرت ام المومنین علیها السلام نے فہرست جہیز بھیج دی اور دو بجے ام المومنین علیها السلام مبارکہ بیگم صاحبہ کو اپنے ساتھ لے کر میرے مکان پر ان سیڑھیوں کے راستہ سے جو میرے مکان اور حضرت اقدس کے مکان کو ملحق کرتی تھیں ، تشریف لا ئیں۔میں چونکہ مسجد میں تھا اسلئے ان کو بہت انتظار کرنا پڑا۔اور جب بعد نماز میں آیا تو مجھ کو بلا کر مبارکہ بیگم صاحبہ کو بایں الفاظ نہایت بھری آواز سے کہا کہ ”میں اپنی یتیم بیٹی کو تمہارے سپرد کرتی ہوں" اس کے بعد ان کا دل بھر آیا اور فورا السلام علیک کر کے تشریف لے گئیں۔" حضرت نواب محمد علی خاں صاحب نے اگلے دن ۱۵ / مارچ ۱۹۰۶ء کو قادیان کے تمام احمدیوں اور قصبہ کے بعض عمائدین کو دعوت ولیمہ دی۔اولاد حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ کے بطن سے یہ اولاد ہوئی:۔نواب محمد احمد خاں صاحب (ولادت 11 جولائی ۱۹۱۰ء) صاحبزادی منصوره بیگم صاحبہ (ولادت ۲۷ / ستمبر ۱۹۱۱ء) نواب مسعود احمد خاں صاحب (ولادت ۱۷/ اپریل ۱۹۱۳ء) صاحبزادی محمودہ بیگم صاحبہ (ولادت ۱۵/ اگست ۱۹۱۸ء) صاحبزادی آصفه مسعوده بیگم صاحبہ (ولادت ۲/ ستمبر ۱۹۲۹ء)