تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 21
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۱ نجم الہدی کی تصنیف و اشاعت مدرسہ تعلیم الاسلام کا قیام نجم الهدى حجم المہدی " حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ایک کتاب ہے جو حضور نے ۲۰ نومبر ۱۸۹۸ء کو صرف ایک دن میں تصنیف فرمائی تھی۔اس کتاب میں جو بڑی تقطیع پر شائع ہوئی حضرت اقدس نے آنحضرت ا کے محاسن و کمالات کا حسین نقشہ کھینچا ہے اور اپنی قوم کے سامنے دجال کے عالمگیر فتنہ کا نظارہ پیش کرتے ہوئے ستاروں کی طرح چمکتے ہوئے دلائل و براہین اور نشانوں سے اپنی دعوئی مسیحیت کی سچائی ثابت کر دکھائی ہے۔حضور نے سوز و گداز میں ڈوبے ہوئے الفاظ میں اپیل کی ہے کہ "اے بھائیو! اکیلے اکیلے ہو کر کھڑے ہو جاؤ اور پھر انصاف کی رو سے فکر کرو اور دشمنوں کی طرح مت رہو۔کیا تمہارا دل یہ فتویٰ دیتا ہے کہ مصیبتیں اس حد تک پہنچیں اور مسلمانوں پر زمین تنگ ہو جائے اور فتنے بکثرت پیدا ہو جائیں یہاں تک کہ ان سے دلوں میں لرزہ پڑے اور بیقراریاں بڑھ جائیں۔پھر باوجود تمام آفتوں کے خدا تعالیٰ کی مدد آسمان سے نازل نہ ہو اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا نہ ہو اور صدی کا سر اس بادل کی طرح گزر جائے جس میں پانی نہ ہو۔اور کسی مجدد اور امام کا منہ اس میں ظاہر نہ ہو اور خدا تعالی کی غیرت جوش میں نہ آوے باوجود یکہ فتنے ابر کی طرح محیط ہو جائیں۔کیا یہ وہ بات ہے جس کو ایمانی فراست قبول کر سکتی ہے یا جس پر ربانی صحیفے گواہی دیتے ہیں۔کیا یہ بات سچ نہیں ہے کہ صلیب کا غلبہ اور اس بد دین کا پھیلنا ظہور مسیح کی پہلی علامت ہے اور اس پر اہلسنت نے اقرار صحیح کے ساتھ اتفاق کیا ہے اور کوئی فرد ان میں سے اس حدیث صحیح کا مخالف نہیں ہے اور عقل سلیم اور طبع مستقیم قبول نہیں کر سکتی کہ علامتیں تو اس شوکت اور شان کے ساتھ ظاہر ہوں اور دجل اور فتنہ انگیزی کمال تک پہنچ جائے اور اس پر ایک زمانہ بھی گزر جائے اور مسیح موعود اب تک ظاہر نہ ہو۔" نجم الهدی عربی اردو اور فارسی زبانوں میں تین کالموں میں بڑی تقطیع پر شائع ہوئی تھی۔اصل کتاب عربی میں تھی اور اس کا اردو اور فارسی ترجمہ بھی حضور نے خود ہی کیا تھا۔نجم الہدی کا انگریزی ترجمه خلافت ثانیہ میں خان بہادر چوہدری ابوالہاشم خان صاحب نے The Load" Star" کے نام سے شائع کیا۔۲۵