تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 210 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 210

تاریخ احمدیت جلد ۲ رسال وافع البلاء و معیار اہل الاصطفاء" کی تصنیف و اشاعت اجراء اس سال سے طاعون کا زور ملک میں بڑھتا جا رہا تھا بلکہ خود قادیان کے باہر ماحول میں اس کی بکثرت واردات شروع ہو چکی تھیں چنانچہ حضور نے ۳/ اپریل ۱۹۰۲ء کو ایک خط میں اسی حالت کا نقشہ کھنچتے ہوئے سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کو لکھا اسوقت قادیان کے چاروں طرف طاعون ہے۔قریبا دو کوس کے فاصلہ پر اور قادیان اس وقت ایک ایسی کشتی کی طرح ہے جس کے ارد گرد سخت طوفان ہو اور وہ دریا میں چل رہی ہے۔ہر ایک ہفتہ میں شاید میں ہزار کے قریب آدمی مرجاتا ہے۔" حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اہل ملک کو طاعون سے بچانے کے لئے اپریل ۱۹۰۲ ء میں ” رافع البلاء و معیار اہل الاصطفاء" کے نام سے ایک رسالہ شائع فرمایا جس میں منور نے اپنے الہامات کی روشنی میں طاعون کا روحانی پس منظر بیان کرتے ہوئے خبر دی کہ طاعون آپ کی مخالفت کے باعث نمودار ہوئی ہے جو اس حالت میں فرو ہوگی جبکہ لوگ خدا کے فرستادہ کو قبول کرلیں گے اور کم سے کم یہ کہ شرارت اور ایڈا اور بد زبانی سے باز آجائیں گے نیز یہ کہ خدا تعالی بهر حال جب تک طاعون دنیا میں رہے گو ستر برس تک رہے قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں کے لئے نشان ہے۔مذہبی لیڈروں کو چیلنج اس رسالہ میں حضرت اقدس نے " الدار " کی خصوصی اور قادیان کی عمومی حفاظت کا ذکر کر کے ہندوستان کے تمام مذہبی لیڈروں کو مخاطب کر کے لکھا کہ ”خدا نے سبقت کر کے اپنی طرف سے قادیان کا نام لے دیا ہے۔اب اگر آریہ لوگ دید کو سچا سمجھتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ بنارس کی نسبت جو دید کے درس کا اصل مقام ہے ایک پیشگوئی کر دیں کہ ان کا پر میشر بنارس کو طاعون سے بچالے گا۔اور سناتن دھرم والوں کو چاہیے کہ کسی ایسے شہر کی نسبت جس میں گائیاں بہت ہوں مثلاً امر تسر کی نسبت پیشگوئی کر دیں کہ گنو کے طفیل اس میں ماعون نہیں آئے گی۔۔اسی طرح عیسائیوں کو چاہیے کہ کلکتہ کی نسبت پیشگوئی کر دیں کہ اس میں طاعون نہیں پڑے گی۔کیونکہ بڑا بشپ برٹش انڈیا کا کلکتہ میں رہتا ہے۔اس طرح میاں شمس الدین اور ان کی انجمن حمایت اسلام کے ممبروں کو چاہیے کہ لاہور کی نسبت پیشگوئی کر دیں کہ وہ طاعون سے محفوظ رہے گا۔اور منشی الہی بخش اکا ؤننٹ جو الہام کا دعوی کرتے ہیں ان کے لئے بھی یہی موقع ہے کہ اپنے الہام سے لاہور کی نسبت پیشگوئی کر کے انجمن حمایت اسلام کو مدد دیں اور مناسب ہے کہ