تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 209 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 209

تاریخ احمدیت جلد ۲ شائع ہونا امریکہ اور یورپ کے اکثر حصوں میں بخوبی مفید ثابت ہو چکا ہے اور بہت سے دلوں پر اثر ہونا شروع ہو گیا ہے بلکہ امید سے زیادہ اس رسالہ کی شہرت ہو چکی ہے اور لوگ نہایت سرگرم شوق سے اس رسالہ کے منتظر پائے جاتے ہیں۔لیکن اب تک اس رسالہ کے شائع کرنے کے لئے مستقل سرمایہ کا انتظام کافی نہیں۔اگر خدانخواستہ یہ رسالہ کم توجہی اس جماعت سے بند ہو گیا تو یہ واقعہ اس سلسلہ کے لئے ایک ماتم ہو گا۔اس لئے میں پورے زور کے ساتھ اپنی جماعت کے مخلص جواں مردوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس رسالہ کی اعانت اور مالی امداد میں جہاں تک ان سے ممکن ہے اپنی ہمت دکھلا دیں۔" " جو کوئی میری موجودگی اور میری زندگی میں میرے منشاء کے مطابق میری اغراض میں مدد دے گا امید رکھتا ہوں کہ وہ قیامت میں بھی میرے ساتھ ہو گا۔پھر بعد اس کے وہ وقت آجائے گا کہ اگر ایک سونے کا پہاڑ بھی اس راہ میں خرچ کریں تو اس وقت کے ایک پیسہ کے برابر نہیں ہو گا۔یہ ایک ایسا مبارک وقت ہے کہ تم میں وہ خدا کا فرستادہ موجود ہے جس کی صد ہا سال سے امتیں انتظار کر رہی تھیں۔اور ہر روز خدا تعالیٰ کی تازہ وحی تازہ بشارتوں سے بھری ہوئی نازل ہو رہی ہے اور خدا تعالیٰ نے متواتر ظاہر کر دیا کہ واقعی اور حقیقی طور پر وہی شخص اس جماعت میں داخل سمجھا جائے گا کہ اپنے عزیز مال کو اس راہ میں خرچ کرے گا۔" پھر آگے چل کر فرماتے ہیں :۔"اگر اس رسالہ کی اعانت کے لئے اس جماعت میں دس ہزار خریدار اردو یا انگریزی کا پیدا ہو جائے تو رسالہ خاطر خواہ چل نکلے گا۔اور میری دانست میں اگر بیعت کرنے والے اپنی بیعت کی حقیقت پر قائم رہ کر اس بارے میں کوشش کریں تو اس قدر تعداد کچھ بہت نہیں بلکہ جماعت موجودہ کی تعداد بہت کم ہے۔سواے جماعت کے بچے مخلصو اخداوند تمہارے ساتھ ہو۔تم اس کام کے لئے ہمت کرو۔خدا تعالیٰ آپ تمہارے دلوں میں القاء کرے کہ یہی وہ وقت ہمت کا ہے۔" مخلصین کالبیک حضرت اقدس کی اس تحریک پر جماعت کے بعض مخلصین نے اگر چہ اصل مسودہ ہی کو دیکھ کر تعمیل حکم میں بڑی سرگرمی دکھلائی لیکن افسوس کہ حضرت اقدس کا یہ منشاء کہ اس کا حلقہ اشاعت دس ہزار تک پہنچ جانا چاہئے ابھی تک پورا نہیں ہو سکا۔جماعت کی تعداد اب پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے اس لئے جماعت کا فرض ہے کہ وہ حضور کی اس خواہش کو پورا کرے۔(الحمد للہ کہ خلافت رابعہ کے بابرکت دور میں یہ منشاء مبارک پورا ہو تا صاف دکھائی دے رہا ہے)۔