تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 208
تاریخ احمدیت جلد ۲ رسالہ ریویو آف ریلیج " کا اجراء شیخ عبد اللہ کو فیلم (لور پول) نے لکھا:۔میں ریویو آف ریلیجز کو پڑھ کر بہت ہی خوش ہوتا ہوں اور اس مقدس مذہب کی تائید میں اسے ایک نہایت ہی قیمتی تحریر سمجھتا ہوں۔" (ترجمہ) دو سرا اثر مغربی ملکوں پر یہ ہوا کہ وہاں چوٹی کے غیر مسلم مفکروں اور ادیبوں تک اسلام کا پیغام پہنچا۔ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا اور وہ اسلامی نظریات کے قریب آگئے اور انہیں اسلام کی صحیح تصویر سمجھنے میں کافی مدد ملی۔مغرب میں اسلام کے لئے جو ایک شاندار فضا بدلی ہے اس میں اس رسالے کا بھی نمایاں حصہ ہے۔چنانچہ مسٹر اے۔آر۔رب نے امریکہ سے لکھا:۔اس رسالہ کے مضامین روحانی صداقتوں کی نہایت پر حکمت اور روشن تفسیر ہیں۔" کونٹ ٹالسٹائے نے روس سے لکھا:۔اس رسالہ کے خیالات بڑے وزنی اور بچے ہیں۔" پروفیسر ہا شما ایڈیٹر ” انسائیکلو پیڈیا آف اسلام" نے لکھا " یہ رسالہ از حد دلچسپ ہے۔" ریویو آف ریویوز لندن نے لکھا:۔یورپ اور امریکہ کے وہ لوگ جو محمد ) کے مذہب میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو چاہئے کہ یہ رسالہ ضرور منگا ئیں"۔ریویو آف ریلیج " کا تیسرا اثر یہ ہوا کہ اس نے عیسائیت کے علمبرداروں میں ایک غیر معمولی جنبش پیدا کر دی۔چنانچہ انگلستان کے اخبار "چرچ فیملی (CHURCH FAMILY)" نے لکھا کہ مرزا غلام احمد صاحب کے پیدا کردہ لٹریچر کا جواب نہ دیا جائے وہ عیسویت کے خلاف ایسا حربہ لٹریچر کی شکل میں پیدا کر دیں گے کہ بائبل کا صفایا ہو جائے گا۔man حضرت مسیح موعود کی طرف سے رسالہ کے بین الاقوامی اثر و نفوذ اور شہرت و اہمیت کے پیش نظر حضرت اقدس نے اگلے سال ریویو آف ریلیجن" کے بارے میں پیغام کے وسط میں جماعت کے نام ایک پیغام دیا کہ اصل غرض خدا تعالی کی میرے بھیجنے سے یہی ہے کہ جو جو غلطیاں اور گمراہیاں عیسائی مذہب نے پھیلائی ہیں ان کو دور کر کے دنیا کے عام لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا جاوے اور اس غرض مذکورہ بالا کو جسکو دوسرے لفظوں میں احادیث صحیحہ میں کسر صلیب کے نام سے یاد کیا گیا ہے پورا کیا جائے۔اس لئے اور انہی اغراض کے پورا کرنے کے لئے رسالہ انگریزی جاری کیا گیا ہے جس کا شیوع یعنی