تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 559
تاریخ احمدیت۔جلدا ۵۵۸ جلسہ مذاہب عالم " میں اسلام کی شاندار فتح کے ساتھ عرض پرداز ہوں کہ اگر کسی اور نیت کے لئے نہیں تو اس قسم کی عزت کے لئے ضرور اس جلسہ میں ایک اعلیٰ بزرگ ان میں سے اپنے مذہب کی خوبیاں سنانے کے لئے جلسہ میں تشریف لادیں۔ایسا ہی اپنے بھائیوں آریہ سماج والوں کی خدمت میں اس پر میٹر کی قسم دے کر جس نے وید مقدس کو اپنت کہا عاجزانہ عرض کرتا ہوں کہ اس جلسہ میں ضرور کوئی اعلیٰ واعظ ان کا تشریف لا کر دید مقدس کی خوبیاں بیان کرے اور ایسا ہی صاحبان سناتن دھرم اور برہمو صاحبوں وغیرہ کی خدمت میں اس قسم کی التماس ہے۔پبلک کو اس اشتہار کے بعد ایک یہ فائدہ بھی حاصل ہو گا کہ ان تمام قوموں میں کسی قوم کو در حقیقت اپنے خدا کی عزت اور قسم کا پاس ہے اور اگر اس کے بعد بعض صاحبوں نے پہلو تہی کیا۔تو بلا شبہ ان کا پہلو تہی کرنا گویا اپنے مذہب کی سچائی سے انکار کرتا ہے۔المشتهر شومن المعروف سوامی شو من چندر دھرم مهو تسو او پدیشک لاہور) اس اشتہار پر مندرجہ ذیل حضرات نے دعوت قبول کی (1) حضرت مذاہب کے نمائندے اقدس مرزا غلام احمد قادیانی علیه السلام (نمائندہ اسلام) (۲) مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی (نمائندہ اسلام) (۳) مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری (نمائندہ اسلام) (۴) مفتی محمد عبد اللہ صاحب ٹونکی (نمائندہ اسلام) (۵) مولوی ابویوسف مبارک علی صاحب ( نمائنده اسلام) (۲) ایشری پرشاد صاحب ( نمائندہ سناتن دھرم) (۷) پنڈت گوپی ناتھ صاحب سیکرٹری سناتن دھرم سبھا لا ہور (نمائندہ سناتن دھرم) (۸) پنڈت بھانورت صاحب ممتحن پنجاب یونیورسٹی (نمائندہ سناتن دھرم) (۹) رائے برودہ کنٹہ صاحب پلیڈ رو زیر ریاست فرید کوٹ (نمائندہ تھیو سافیکل سوسائٹی) (۱۰) بابو بیجا رام چٹرجی صاحب سکھر (نمائندہ آریہ سماج ) - (۱۱) ماسٹر ورگا پر شاد صاحب (نمائندہ آرید سماج) ۱۳ - پنڈت گوردھن داس صاحب (نمائندہ فری تھنکر ) (۱۳) سردار جواہر سنگھ صاحب۔ایم۔اے (نمائندہ سکھ مذہب) (۱۴) ماسٹر رامجید اس صاحب (نمائندہ ہارمونیکل سوسائٹی) (۱۵) لاله کانٹی رام صاحب سیکرٹری برہمو سماج لاہور (نمائندہ برہمو سماج (۱۶۰) مسٹر جے ماریسن صاحب بہادر جر نلسٹ لاہور (نمائندہ عیسائیت) ۱۷۰) مسٹر رو صاحب بہادر سابق ہیڈ ماسٹر ایچی سن ہائی سکول لاہور (نمائدہ عیسائیت) مفتی محمد عبد اللہ صاحب اور مسٹر رو صاحب عملاً شریک جلسہ نہیں ہو سکے اس لئے ان کا وقت دوسرے مقررین کو دے دیا گیا۔