تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 527
تاریخ احمدیت جلدا ۵۲۶ تین عظیم الشان علمی انکشافات پرانا کفن اٹلی کے شہر جوان (Jurin) میں ملا ہے اس پر مسیح کے جسم کے نشانات ثبت ہیں۔سائنسدانوں نے اپنی تحقیق سے پوپ کو مطلع کیا ہے مگر پوپ اب تک خاموش ہے۔کیونکہ اس تحقیق کے نتیجہ میں کیتھولک چرچ کی نہ ہی تاریخ کا اہم راز منکشف ہو کر رہ گیا ہے تصویر کشی کے فن کی مدد سے سائنس والوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ جس چیز کو لوگ دو ہزار سال سے معجزہ خیال کرتے تھے وہ بالکل طبعی واقعہ ہے اور وضاحت سے ثابت کیا ہے کہ مسیح ہرگز صلیب پر فوت نہیں ہوئے تھے۔مسیح کے کفن کا مسئلہ ایک ہزار سال تک زیر بحث رہا ہے ۴۳۸ء میں ملکہ Endoxi نے یہ کپڑا قسطنطنیہ بھیجا۔اس سے قبل یہ کپڑا اصحاب الکہف کے پاس تھا۔سات سو سال تک یہ قسطنطنیہ میں ہی رہا۔آخر کار Delaroche نے حملہ کر کے یہ کپڑا چھین لیا۔جب آگ لگی تو یہ کپڑا چاندی کے صندوق میں بند تھا۔چاندی کے پگھلنے سے کچھ دھندلا سا ہو گیا۔مگر مسیح کے جسم کے دوسرے نشانات پھر بھی اس پر باقی رہے۔اہل فرانس نے اس کپڑے کی نمائش سے خوب دولت کمائی۔فرانس سے یہ کپڑا جو درن (Jurin) منتقل کیا گیا۔اور ہر ۳۳ سال کے بعد اس کی نمائش ہوتی رہی۔۱۸۹۸ء میں اٹلی کے ایک وکیل پیا (PIA) نے اس کپڑے کی تصویر لی جب تصویر کو ممتد (Develop) کرنے کے بعد سورج کی روشنی میں عکس منفی (Negative) کو دیکھا تو اسکی حیرت کی کوئی حد نہ رہی کیونکہ یہ بعینہ مسیح کی شبیہ تھی جب منفی (Negative) کو مثبت (Positive) میں تبدیل کیا گیا تو یہ وہی شخص تھا جس کی شکل ۱۹۰۰ سال سے کسی نے نہیں دیکھی تھی۔۱۹۳۱ء میں کپڑے کی دوبارہ نمائش ہوئی تو Enric Guisepe فوٹو گرافر نے ایک بہت بڑے پادری کی موجودگی میں ۶۰۰۰ اور ۲۰۰۰۰ والٹ بجلی کی روشنی کی مدد سے پھر تصویر لی۔اس فوٹو نے ایک سنسنی خیز حقیقت کا انکشاف کیا اور یہ بات دوبارہ ثابت کر دی جو پیا ( PIA) نے ظاہر کی تھی۔فوٹو میں دی ہوئی تصویر بعینہ وہی ہے جو دو ہزار سال سے آج تک چرچ آرٹ مسیح کی شبیہ کے متعلق بیان کرتا آیا ہے۔جب ایک انسان اس تصویر کو دیکھتا ہے جو کتاب Kurt Berna Daslinner Stultgart میں ہے تو بہت آسانی سے چرچ کے رد عمل کا مطالعہ کر سکتا ہے۔پوپ (Puisxl) نے کہا۔” یہ تصویر کسی انسانی ہاتھ نے نہیں بنائی " سائنسدان کہتے ہیں کہ تاریخ اور کپڑا تائید کرتے ہیں کہ یہ مسیح کا فوٹو ہے۔کپڑے کے دھاگوں کی ساخت اور تانا بانا بتاتا ہے کہ یہ کپڑا ویسا ہی کپڑا ہے جو پوم پی آئی میں پائے گئے تھے۔کپڑے کے دو ہرے نشانات ظاہر کرتے ہیں کہ کپڑے کا نصف حصہ مسیح کے جسم پر لپیٹا گیا اور باقی نصف سر پر۔پھر مسیح کے جسم کی گرمی اور دوائی کے عمل نے جسم کے نشانات مصنفہ Hans Naber Verlag