تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 483 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 483

تاریخ احمدیت جلدا ۴۸۲ آئینہ کمالات اسلام " کی تصنیف و اشاعت ہاں مکن انکار میں اسرار قدرت ہائے حق قصہ کو تہ کن ہیں از ما دعائے مستجاب چنانچہ ایسا ہی ہوا سر سید احمد خاں اس وقت تک زندہ رہے جب تک لیکھرام کی موت واقع نہیں ہوئی۔ہنری مارٹن کلارک کی طرف سے مباحثہ کا چیلنج اور رسالہ حجتہ الاسلام اور رسالہ "سچائی کا اظہار " کی تصنیف و اشاعت جنڈیالہ (ضلع امرت سرا میں عیسائیوں کا بھاری مشن تھا۔۱۸۸۲ء میں ڈاکٹر کلارک امرتسر میں طبی مشن کے انچارج بنے تو انہوں نے یہاں طبی شاخ کھول کر عیسائیت کے فروغ کا نیا دروازہ کھول دیا۔اور عیسائی منار جابجا وعظ کرنے لگے۔جنڈیالہ کے ایک غیور مسلمان میاں محمد بخش پاندہ نے جو یہ صورت حال دیکھی تو وہ معمولی تعلیم رکھنے کے باوجود مقابلہ کے لئے کھڑے ہو گئے۔عیسائی پادریوں سے جب کوئی معقول جواب نہ بن سکا تو انہوں نے مشن انچارچ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب سے شکایت کی جس پر مارٹن صاحب نے جنڈیالہ کے مسیحیوں کی طرف سے مسلمانوں کو مباحثہ کا تحریری چیلنج دے دیا۔اور کہا کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و بزرگان دین کو میدان میں لا کر دین حق کی تحقیق کریں ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموش ہو جائیں۔میاں محمد بخش صاحب نے یہ چیلنج ملتے ہی علماء کو خط لکھے کہ پادریوں سے بحث کرنے کے لئے جنڈیالہ تشریف لائیں۔نیز اسی دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بھی لکھا کہ آنجناب اللہ اہل اسلام جنڈیالہ کی امداد فرما ئیں۔دوسرے مولویوں نے تو پاندہ صاحب کو جواب دیا کہ ہمارے قیام و طعام اور سفر خرچ غیرہ کا کیا انتظام ہو گا۔مگر حضرت اقدس یہ خط پڑھ کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے ایک شکار بھیجا ہے۔چنانچہ حضور نے ۲۳ اپریل ۱۸۹۳ء کو جنڈیالہ اطلاع بھیجوائی کہ حضور اس دینی کام کے لئے بالکل تیار ہیں۔11 نیز در سرے ہی دن قادیان سے اپنے خدام کا ایک وفد پادری مارٹن کلارک صاحب کے پاس امرت سر بھجوایا پادری صاحب کو تھی پر موجود تھے انہوں نے اردلی کو تو حکم دیا کہ کرسیاں بر آمدہ میں رکھ دو اور خود دوسرے دروازہ سے پادری عبد اللہ آتھم صاحب کی کوٹھی پر پہنچے اور انہیں اپنی کو ٹھی پر لے آئے رات کے گیارہ بجے تک گفتگو جاری رہی اور بالاخر اتفاق رائے سے ایک مفصل تحریری شرائط نامہ پر فریقین کے دستخط ہو گئے۔مباحثہ کے لئے ۲۲ - مئی سے ۵ - جون ۱۸۹۳ء کی تاریخیں مقرر ہو ئیں۔مسلمانوں کی طرف سے حضرت مسیح موعود اور عیسائیوں کی طرف