تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 472 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 472

۴۷۱ سفر لاہور تاریخ احمدیت جلدا معقول ومدلل اور دل نشین ووجد آفرین انداز سے بیان کی گئی تھی کہ سبحان الله و صل علی اور یہی وہ چیز تھی جس کی آرزوئے مسلسل میں دنوں سے آپ کا دل جناب اور آپ کی روح بے قرار تھی۔ادھر اس مضمون باطل سوز و حق افروز کا مطالعہ ختم ہوا۔اور ادھر یہ امر آپ کے دل میں پوری قوت سے رائج ہو گیا کہ صاحب مضمون سید نا حضرت محمد مصطفی کے عاشق جان نثار اور قرآن مجید کے ماہر کامل اور حقائق و معارف قرآنی کے بحر ذخار ہیں۔اور اسی وقت سے آپ حضرت اقدس کے زمرہ حلقہ بگوشان میں شامل ہیں۔