تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 192
تاریخ احمدیت جلدا - 191 یر امین احمدیہ کی تصنیف و اشاعت چھاپی ہے۔صرف پہلا حصہ پادری صاحب کے پریس میں چھپا ہے اور وہ بھی میں نے ہی چھاپا ہے۔اب ان کا پریس بند ہے اور وہ خیر الدین کی مسجد کی پیچھے رہتے ہیں۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ رجب علی صاحب ہمیں جنگ کرتے ہیں۔پیشگی روپیہ لے لیتے ہیں اور وقت پر کام نہیں دیتے۔اب ہم ان کو روپیہ دینے آئے ہیں اور کتاب ابھی چھپی نہیں۔اگر پہلے سے ہمیں معلوم ہو تا تو آپ ہی سے چھواتے۔ہمیں اس وقت بڑی خوشی ہوئی کہ ایک مسلمان کے مطبع میں کتاب چھپ رہی ہے۔اور ہمارا یہ منشاء ہے کہ جلد چہارم آپ ہی چھا ہیں اور چھپنے کے بعد جب کتاب مکمل ہو جائے تو ایک ماہ کے بعد بتدریج آپ کو روپیہ دیں۔کیا آپ یہ انتظام کر سکتے ہیں؟ شیخ نور احمد صاحب نے عرض کیا مجھے منظور ہے۔آپ ایک ماہ کے بعد روپیہ بتدریج عنایت فرمانا شروع کر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر اظہار خوشنودی فرمایا اور فرمایا کہ کاغذ بھی اپنے پاس سے لگا ئیں اور چھپائی اور ترتیب اور کٹائی اور سلائی سب کام تیار کرا کے اور مکمل کر کے ہمیں دیں۔نیز فرمایا کہ ہم کام عمدہ چاہتے ہیں۔کوئی نرخ چھپائی یا کاغذ وغیرہ کا ان سے نہیں پوچھا اور اس طرح آئندہ براہ راست "ریاض ہند میں کتاب کی طباعت کا سلسلہ منتقل ہو گیا۔چنانچہ کچھ عرصہ بعد حضرت اقدس نے شیخ صاحب کو قادیان بلایا اور انہیں جلد چہارم کا ابتدائی خوشخط لکھا ہوا مسودہ اشاعت کے لئے عنایت فرمایا اور براہین حصہ چہارم چھپنا شروع ہو گئی۔بعد میں حضور نے آہستہ آہستہ دوسرا مضمون بھی دستی یا بذریعہ ڈاک بھیجوا دیا۔سرورق محمد حسین صاحب مراد آبادی نے لکھا۔اس کا ایک جز چھپنا باقی تھا کہ شیخ نور احمد صاحب سفر بخار اپر روانہ ہو گئے اور بقیہ حصہ جناب محمد حسین صاحب مراد آبادی کی عمرانی میں چھپا اور براہین احمدیہ مکمل طور پر تیار ہو کر حضرت اقدس کی خدمت میں پہنچ گئی۔براہین احمدیہ کے مختلف حصص کا سن اشاعت "برامین احمدیہ " کے " پہلے دو حصے اور چوتھا حصہ ۱۸۸۴ء میں شائع ہوا۔" ۱۸۸۰ء میں تیسرا حصہ ۱۸۸۲ء میں زمانہ براہین احمدیہ " مسلسل جہاد تھا براہین احمدیہ " سے تعارف کے لئے ملکی پریس میں تحریک ملک کے مسلمان رؤساء اور دوسرے لوگوں سے خط و کتابت اور پھر اس کی ترسیل وغیرہ امور میں سے ہر امر بجائے خود ایک دفتر اور عملہ کا مقتضی تھا۔لیکن آپ نے ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بھی ایک فرض شناس اور بیدار مغز انسان کا اعلیٰ ترین نمونہ پیش کیا۔کتاب کی تحریک کے لئے ملکی رسائل و جرائد سفیر ہند" اشاعت السنہ" اور "منشور محمدی " وغیرہ میں مضامین تحریر فرمائے۔ملک کے مسلم دوست رؤساء &