تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 177 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 177

تاریخ احمدیت جلدا 124 براہین احمدیہ کی تصنیف و اشاعت ہیں۔ہمارے عیسائی بھائیوں کی ساری پوری ہمت تو اسلام کی استیصال پر مصروف ہے۔اور ان کو اس بات کا یقین ہے کہ جب تک آفتاب اسلام اپنی پر تاب شعائیں دنیا میں ڈالتا رہے گا تب تک عیسوی دین کی ساری کوششیں بیکار اور تثلیث تین تیرہ رہے گی۔غرض سارے مذہب اور تمامی دین والے یہی چاہتے ہیں کہ کسی طرح دین اسلام کا چراغ گل ہو۔۔۔مدت سے ہماری آرزو تھی کہ علمائے اہل اسلام سے کوئی حضرت جن کو خدا نے دین کی تائید اور حمایت کی توفیق دی ہے کوئی کتاب ایسی تصنیف یا تالیف کریں جو زمانہ موجودہ کی حالت کے موافق ہو۔اور جس میں دلائل عقلیہ اور براہین نقلیہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے پر آنحضرت ﷺ کی ثبوت نبوت پر قائم ہوں۔خدا کا شکر ہے کہ یہ آرزو بھی بر آئی۔یہ وہی کتاب ہے جس کی تالیف یا تصنیف کی مدت سے ہم کو آرزو تھی۔براہین احمدیہ عقب به البرامين الاحمدیہ علی حقیقتہ کتاب الله القرآن والنبوة المحمدیہ جس میں مصنف زاد قدره اللهم متع المسلمين بطول حیاتہ نے تین سو براہین قطعیہ عقلیہ سے حقیت قرآن اور نبوت محمدیہ کو ثابت کیا ہے۔افضل العلماء فاضل جلیل جرنیل فخر اہل اسلام ہند مقبول بارگه صمد جناب مولوی میرزاغلام احمد صاحب رئیس اعظم قادیان ضلع گورداسپور پنجاب کی تصنیف ہے۔سبحان اللہ کیا تصنیف منیف ہے کہ جس سے دین حق کا لفظ لفظ سے ثبوت ہو رہا ہے ہر ہر لفظ سے حقیقت قرآن و نبوت ظاہر ہو رہی ہے۔مخالفوں کو کیسے آب و تاب سے دلائل قطعیہ سنائے گئے ہیں۔دعوئی ہی مدلل و براہین ساطعہ ثبوت ہے۔مثبت بہ دلائل قاطعہ تاب دم زدنی نہیں۔اقبال کے سوا چارہ نہیں۔ہاں انصاف شرط ہے ورنہ کچھ بھی نہیں۔ایھا الناظرین امید وہی کتاب ہے جو فی الحقیقت لاجواب ہے۔اور دعویٰ تو یہ ہے کہ اس کا جواب ممکن نہیں۔اگر مخالف بشرائط مندرجہ اشتہار جواب لکھیں تو پھر دس ہزار روپیہ مفت نذر ہے۔اور حال یہ ہے کہ اگر مخالفوں کو کچھ بھی خدا ترسی ہو تو ان کو عجر و مطالعہ اس کتاب کے جواب یہی دینا چاہئے کہ لا إله إلا الله حق اور مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ بر حق ہم تو فخریہ یہ کہتے ہیں کہ جواب ممکن نہیں۔ہاں قیامت تک محال ہے۔مخالفوں سے ہمارا بھی یہی سوال ہے کہ اگر اپنے مذہبوں کو حق مانتے ہوں تو آئیے ہمیں گوئے ہمیں میدان ہے اگر جواب براہ صواب لکھا جاوے تو دس ہزار روپیہ کا انعام ہے وعدہ مصنف لا کلام ہے۔لیجئے ہم بھی ایک ہزار مزید بر آں کرتے ہیں۔دیکھیں ہمارے مخالف بھائی اب بھی حمیت کو کام فرماتے ہیں یا اپنے ہی لکیر کو پیٹتے ہیں اب روئے کلام مسلمانوں کی طرف ہے۔بھائیو! کتاب براہین احمدیہ ثبوت قرآن و نبوت میں ایک ایسی بے نظیر کتاب ہے کہ جس کا ثانی نہیں۔مصنف نے اسلام کو ایسی کوششوں اور دلیلوں سے ثابت