لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 596
596 تعارف نہیں۔آپ کے والد محترم حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے مشہور رئیس، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخلص اور جانثار صحابی تھے۔آپ کے برادران اکبر حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اور حضرت چوہدری عبداللہ خاں صاحب مرحوم امیر جماعت احمدیہ کراچی کے کارناموں سے ساری جماعت خوب واقف ہے۔ایک بھائی آپ کے محترم چوہدری شکر اللہ خاں صاحب تھے۔وہ بھی احمدیت کے لئے بڑی غیرت رکھتے تھے۔آپ کی والدہ محترمہ بھی صحابیہ تھیں۔بڑی متوکلۂ غیور اور صابرہ خاتون تھیں۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے ” میری والدہ کے نام سے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ایک کتابچہ لکھا ہے جو پڑھنے کے قابل ہے۔محترم چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بیمار ہونے سے قبل مضبوط جسم رکھتے تھے۔سلسلہ کے لئے بڑی غیرت رکھتے ہیں۔افسوس کہ کثرت کار اور تفکرات کی وجہ سے چند سال سے آپ فالج کے حملہ کی وجہ سے بیمار پڑ گئے مگر جب بھی ذرا طبیعت سنبھلی خدمت دین میں مصروف ہو گئے۔آج کل آپ کی صحت کمزور ہے۔گذشتہ جلسہ سالانہ پر دل کی تکلیف ہو گئی تھی۔اس وقت سے طبیعت بحال نہیں ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے تا آپ پھر عزم و جزم کے ساتھ حسب سابق خدمات سلسلہ میں مصروف ہو جائیں۔آمین نظام سلسلہ کے ساتھ وابستگی چوہدری صاحب قابل رشک خوبیوں کے حامل ہیں۔منجملہ ان خوبیوں کے ایک وصف اطاعت امام ہے۔حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح کی طرف سے اگر کوئی حکم آ جائے تو آپ اس کی تعمیل کے لئے اس وقت تک بے تاب نظر آتے ہیں جب تک کہ اس پر پوری طرح عمل نہ ہو جائے۔پھر حضور کی شان تو بہت بلند ہے اگر کسی نظارت بلکہ نظارت کے کسی کارکن کی طرف سے بھی کوئی ہدایت موصول ہو تو آپ اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔مجھے بعض مرکزی کارکنوں نے بتایا کہ اگر آپ غلط فہمی کی بنا پر کوئی بات واقعات کے خلاف کہہ دیتے ہیں تو اصل واقعہ کا علم ہونے پر اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک متعلقہ کا رکن سے اس سے معاملہ میں معذرت نہ کر لیں۔اطاعت امیر ایک خوبی چوہدری صاحب محترم میں میں نے یہ دیکھی ہے کہ جس امیر کے ماتحت بھی آپ کو کام