لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 595 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 595

595 محترم مولانا عبدالغفور صاحب فاضل کی وفات -۴- جنوری ۱۹۶۱ء افسوس کہ مولانا عبدالغفور صاحب فاضل مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ جنہوں نے چند سال لاہور میں رہ کر بحیثیت مبلغ سلسلہ عالیہ کی شاندار خدمات سرانجام دی تھیں۔مورخہ ۴۔جنوری ۱۹۶۱ء بوقت پونے چار بجے سہ پہر قریباً ۶ سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پاگئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔مرحوم ہر سیاں ضلع گورداسپور کے باشندہ تھے۔والد محترم کا نام حضرت میاں فضل محمد صاحب تھا۔باپ بیٹا دونوں صحابی تھے۔آپ ابھی بچہ ہی تھے کہ آپ کے والد محترم نے آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کر کے خدمت اسلام کے لئے وقف کر دیا تھا۔چنانچہ آپ نے مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پائی۔آپ حضرت حافظ روشن علی صاحب کی زیر نگرانی و زیر تربیت تیار ہونے والے مبلغین کے اولین گروپ میں سے تھے۔بحیثیت مبلغ و مربی آپ نے ۳۲ سال شاندار خدمات سرانجام دیں۔۶۰ سال کی عمر میں صدر انجمن سے ریٹائر ہونے کے بعد تحریک جدید میں اپنے آپ کو پیش کر دیا۔مگر ابھی ایک سال ہی کام کیا تھا کہ داعی اجل کو لبیک کہا۔انا للہ وانا اليه راجعون۔آپ بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن کئے گئے۔۴ کلے جماعت احمدیہ کے ذریعہ تبلیغ اسلام اکناف عالم میں ۳ مارچ ۱۹۶۳ء بروز اتوار جماعت احمد یہ لاہور کے زیر اہتمام وائی۔ایم سی۔اے ہال میں ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مشرقی افریقہ مغربی افریقہ اور ماریشس کے بعض احمدی طلباء اور علماء سلسلہ نے مشرق و مغرب میں جماعت احمدیہ کی عظیم الشان تبلیغی مساعی پر تقاریر کرتے ہوئے اس امر کو واضح کیا کہ آج حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام کے پیش کردہ علم کلام کے نتیجہ میں اسلام دنیا بھر میں غالب آ رہا ہے۔جلسہ میں صدارت کے فرائض محترم قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے نے ادا فرمائے۔مقررین میں محترم علامہ جلال الدین صاحب شمس، مکرم سید کمال یوسف صاحب مبلغ سکنڈے نیویا، مکرم احمد شمشیر سوکیہ صاحب آف ماریشس، مکرم یوسف عثمان صاحب طالب علم افرین مکرم سید داؤ د احمد صاحب آف سیرالیون کے نام قابل ذکر ہیں۔۱۷۵ محترم چوہدری اسد اللہ خاں صاحب محترم چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بار ایٹ لاء امیر جماعت احمد یہ لاہور کی شخصیت محتاج