لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 575
575 مکرم محمد سعید احمد صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ لا ہور ۱۲ ستمبر ۱۹۵۴ء ۱۷۔ستمبر ۱۹۵۴ء کو بعد نماز جمعہ مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کا ماہانہ اجلاس ہوا جس کی صدارت جناب ڈاکٹر محمد عبد الحق صاحب نائب امیر نے فرمائی۔اس اجلاس میں نئے سال کے لئے قائد مجلس کا انتخاب عمل میں آیا۔کثرت رائے سے مکرم محمد سعید احمد صاحب قائد مقرر ہوئے۔آپ کے زمانہ قیادت میں چونکہ ملک میں بکثرت سیلاب آ رہے تھے اس لئے آپ کو سیلاب زدگان کی امداد کا خوب موقعہ ملا۔نمونہ ایک رپورٹ درج ذیل ہے:۔لاہور۔۲۷۔ستمبر مجلس خدام الاحمدیہ کے دفتر واقعہ جودھا مل بلڈنگ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ آج مجلس خدام الاحمدیہ نے کشمیر روڈ وارث روڈ چوبرجی کی ملحقہ بستیوں میں ایک ہزار بے گھر اور مصیبت زدہ افراد میں مفت کھانا تقسیم کیا۔حالیہ بارش میں ان غریبوں کی جھونپڑیاں اور کچے مکانات منہدم ہو گئے تھے۔علاوہ ازیں آج کل مجلس کے کم و بیش ایک سو خدام لاہور کے نشیبی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ان علاقوں میں مجلس کی طرف سے با قاعدہ بارہ امدادی مراکز قائم ہیں۔دس دس خدام باری باری ہر مرکز میں حاضر رہ کر باراں زدگان کو ہر ممکن امداد پہنچاتے ہیں۔کل پٹیالہ گراونڈ (میکلوڈ روڈ ) اور گردونواح کے قریباً چار سو تباہ حال اور بے خانماں مہاجرین میں مفت آنا تقسیم کیا گیا۔علاوہ ازیں گذشتہ تین روز میں قریباً ۶۵ گھروں کے افراد کو مخدوش گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔محمد نگر کے قریب ایک کرسچین لیڈی تیر کر گہرے پانی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔اسے بروقت امداد پہنچا کر ڈوبنے سے بچایا گیا۔وہ تھک کر ہمت ہار چکی تھی۔اسی طرح سنت نگر میں ایک ڈوبتی ہوئی عورت اس کے بچے اور ایک بوڑھے مرد کی جان بچائی گئی۔مجلس نے مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتوں پر مٹی ڈالنے گلیوں اور سڑکوں پر گری ہوئی دیواروں کا ملبہ اٹھانے اور بارش سے بھیگے ہوئے لوگوں میں پار چات تقسیم کرنے کے علاوہ بیماروں کو ادویات بہم پہنچا ئیں۔نیز بعض جگہوں میں پردہ نشین مستورات کو سوداسلف پہنچانے کا انتظام بھی کیا گیا ، ۱۳۹۰