لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 459
459 تھے جن سے حضور نے متعدد دینی مسائل کے بارہ میں گفتگو فرمائی اور وہ بہت ہی متاثر ہو کر گئے۔۱۲ سفر لاہور ۴۔مارچ ۱۹۲۱ء ۴۔مارچ ۱۹۲۱ء کو حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ ایک مقدمہ میں شہادت دینے کے لئے لاہور تشریف لائے۔اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حضور نے دو تقریر میں بھی فرمائیں۔ایک مذہب کی ضرورت“ کے عنوان پر اور دوسری حقیقی مقصد اور اس کے اصول کے طریق پر ۱۳ مباحثہ لاہور 66 ۱۹۲۱ء کے دوران میں حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی نے لاہور میں منشی پیر بخش صاحب ایڈیٹر رسالہ تائید الاسلام کے ساتھ احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان اختلافی مسائل پر ایک شاندار مباحثہ کیا جو مباحثہ لاہور کے نام سے شائع ہوا۔الفضل میں بھی اس کا ذکر ہے۔" لاہور میں حضور کی تشریف آوری ۲۳۔فروری ۱۹۲۲ء ۲۳۔فروری ۱۹۲۲ء کو حضور ایک ہفتہ کے لئے لاہور تشریف لائے اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمد یہ لاہور کی کوٹھی پر قیام فرمایا۔حضرت چوہدری صاحب نے حضور اور حضور کے خدام کی حتی المقدور مہمان نوازی اور خاطر مدارت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔فجزاه الله احسن الجزاء۔اس سفر میں حضور نے ایک تو شہزادہ پرنس آف ویلز کے استقبال میں شمولیت اختیار فرمائی۔دوسرے وعظ ونصیحت اور تبلیغ سلسلہ حقہ سے اپنوں اور غیروں کو خوب فائدہ پہنچایا۔الفضل نے حضور کے اس ہفتہ کے کاموں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے جور پورٹ شائع کی ہے۔وہ درج ذیل ہے: حضور خلیفہ ایسیح نے لاہور کے قیام کا ایک ہفتہ وعظ ونصیحت اور ارشاد و ہدایت میں صرف کیا۔کہیں جماعت کے نو نہال طلباء کو وعظ کرتے تھے۔کہیں عام لوگوں کو سمجھاتے تھے۔کہیں ایک جلسہ کی صورت میں تعلیم یافتہ لوگوں کو مذہبی اور روحانی لذت کا شوق دلاتے تھے۔کہیں دہریت اور مادیت کی رگ پر نشتر رکھتے تھے۔کہیں عیسویت کا سحر باطل کرتے